किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادم القرآن والمساجد مولانا غلام محمد وستانوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر مدرسہ احیاء السنہ ھیورکھیڑضلع آکولہ کا اظہار تعزیت

اکولہ:8؍مئی ( ڈاکٹر ذاکر نعمانی) موت ایک اٹل حقیقت ہے، اور ہر ذی روح کو اپنے خالق کے حضور حاضر ہونا ہے۔ بعض ہستیاں ایسی ہوتی ہیں کہ ان کے جانے سے ایک فرد کا نہیں، بلکہ ایک پورے عہد کا خاتمہ ہوتا ہے۔ حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمۃ اللہ علیہ بھی ایسی ہی ایک عظیم شخصیت تھی، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی خدمت، علم کے فروغ، اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر دی۔
حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ علم و عمل، تقویٰ و طہارت، اخلاص و للہیت کے پیکر تھے۔ آپ نے دینی تعلیم و تربیت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں، بے شمار مساجد و مدارس کی بنیاد رکھی، اور ایسے ادارے قائم کیے جو آج بھی علم و دین کا مینار بنے ہوئے ہیں۔ آپ کی یہ کاوشیں ان شاء اللہ آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بن کر قیامت تک آپ کے درجات کی بلندی کا ذریعہ رہیں گی۔
آپ نے اپنی زندگی میں نہ صرف ادارے قائم کیے بلکہ ان کے استحکام، ترقی اور بہتر انتظام کے لیے بھی بھرپور محنت کی۔ آپ کے اخلاق، سادگی، عاجزی اور ملنساری کی گواہی وہ سب لوگ دیتے ہیں جو آپ سے ملے، آپ کے شاگرد بنے یا آپ کے قائم کردہ اداروں سے وابستہ رہے۔
یہ حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ کی خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بعد ان کے خلفاء میں حضرت مولانا حذیفہ صاحب وسطانوی دامت برکاتہم اور حضرت مولانا اویس صاحب وسطانوی دامت برکاتہم جیسے صالح، متقی، محنتی اور دین کے سچے خادمین عطا فرمائے، جو نہ صرف اپنے عظیم والد کی علمی، دینی اور دعوتی میراث کے امین ہیں بلکہ اس مشن کو مزید آگے بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔ یقین ہے کہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب اور حضرت مولانا اویس صاحب اپنے والدِ گرامی کے قائم کردہ اداروں کو مزید ترقی دیں گے، اور ان کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دیں گے۔
اس پرملال موقع پر ہم حضرت مولانا حذیفہ صاحب، حضرت مولانا اویس صاحب، تمام اہلِ خانہ، متعلقین، شاگردوں اور اداروں کے ذمہ داران سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے، حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمۃ اللہ علیہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے۔

مولانا عظیم الدین ندوی
مہتمم مدرسہ احیاء السنہ ھیورکھیڑضلع آکولہ و صدر جمعیۃ علماء ضلع آکولہ

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے