कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادم الحجاج کمیٹی مہاراشٹر کے زیر اہتمام 30 اپریل کو حج، عمرہ و زیارت مدینہ کا تربیتی کیمپ

ناندیڑ:29؍اپریل ( پریس ریلیز) خادم الحجاج کمیٹی مہاراشٹر کے زیر اہتمام 30؍اپریل 2024ء بروز منگل کو صبح دس بجے تا شام چار بجے تک پاکیزہ فنکشن ہال، دیگلور ناکہ، ٹائر بورڈ، نزد اولڈ بریج ناندیڑ میں عازمین کے لیے حج، عمرہ و زیارت مدینہ منورہ کا تربیتی کیمپ جناب الطاف احمد ثانی صاحب ( مدیر اعلیٰ روزنامہ عالمی تحریک ناندیڑ) کی سرپرستی میں رکھا گیا ہے۔ جس میں بحیثیت ٹرینر مرزا عسکراللہ بیگ اور مفتی محمد شفیع الدین ( جامعہ ملیہ اشاعت الاسلام، وائی بازار) عازمین کی تربیت فرمائیں گے۔ اس کیمپ میں عازمین کو پریکٹیکل دکھایا بھی جائے گا۔ تمام عازمین سے خادم حجاج الحاج محمد مخدوم پاشاہ صاحب ( ناندیڑ) نے گزارش کی ہے کہ اس تربیتی کیمپ میں شرکت فرماکر حج، عمرہ و زیارت مدینہ منورہ سے متعلق تربیت حاصل کریں۔مزید تفصیلات کے لیے 9665827635، 9823743586 یا 7756866495 پر رابطہ کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے