कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادمین امت کی جانب سے وی۔کے کالج میں سمر اسلامک کلاسس

ناندیڑ:8 مئی (راست)گرمائی تعطیلات کے موقع سے اسلامی فکری آبیاری کے لئے خادمین امت کی جانب سے بتاریخ ۱۱/مئی ۲۰۲۴ سے ۱۵ مئی ۲۰۲۴ ناندیڑ کے معروف سینئر کالج، ’’وی۔کی کالج، نزد ایس۔بی۔آئی بینک، دیگلور ناکہ ناندیڑ” پر صبح ۸ بجے سے ۱۱ بجے ” سمر اسلامک کلاسس” کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ کلاسس میں ، ۱۔ ایمانیات-گروپ ڈسکیشن ، ۲۔ شرک کی قبیح علامات، ۳۔ ادخلوافی السلم کافۃ ہوم اسائنمنٹ، ۴۔ مقصدِ بعثتِ رسول ﷺ ، ۵۔ سیرت رسول ﷺ – سورہ المدثر کی روشنی میں، ۶۔ تفسیر سورہ النساء رکوع ۱۴، دیارِ ہند میں مسلمانوں کی دینی کیفیت، ۷۔ جنت اور جہنم ایک سودا- قرآن کی روشنی میں، ۸۔ نبیﷺ کی دو اہم پیشن گوئیاں ۹۔ حالاتِ حاضرہ-ہم کیا کریں۔ ان اہم ترین موضوعات پر معلومات بہم پہنچاتے ہوئے دینی و ملی ذمہ داریوں کے احساس کو جِلا دینے کی سعی کی جائے گی۔کلاسس کے لئے دو گروپ بنائے گئے ہیں گروپ A ، جماعت ہشتم تا دہم اور گروپ B, اوپن گروپ دسویں کے بعد کے ہر عمر کے افراد داخلہ لے سکتے ہیں۔ مرد و خواتین بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔داخلہ فیس صرف ۷۰ روپئے رکھی گئی ہے۔ ۱۵ / مئی کو کلاسس میں ہوئے درس پر مشتمل تحریری امتحان ہوگا۔ ہر گروپ میں اول دوم سوم آنے والوں کو ٹروفی اور سند دی جائے گی ،سبھی شرکاء کو سند دی جائے گی۔ والدین اور اساتذہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور طلباء کو ان کلاسس میں ضرور داخلہ دلائیں تاکہ دینی کتب کے مطالعے کی کمی کا ازالہ ہو سکے۔ داخلہ کے لئے لڑکیاں اور خواتین دختران امت کی ذمہ دار محترمہ شازیہ باجی صاحبہ سے 8329492023 پر رابطہ کریں۔باقی طلباء و مرد حضرات خادمین امت کے نائب صدر برادر محمد داؤد 9421291815، جنرل سیکرٹری برادر محمد اسماعیل 9970888313 , اور خازن برادر ظہیرالدین انعامدار 9850873285 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ داخلہ مرکز اقصٰی ملٹی سروسز، نزد نشیمن ہوٹل، دیگلور ناکہ پر بھی داخلہ کر سکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے