किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادمین امت کی جانب سے سیرت پروگرام-17،بلڈھانہ میں لیکچر سیریزمقابلہ سے آغاز

ناندیڑ میں 25 دسمبر کو زبانی کوئز اور لیکچر سیریزمقابلہ

ناندیڑ.11 دسمبر (راست)الحمدللہ، خادمین امت کی جانب سے سیرت پروگرام-17 کے ایونٹس کا مورخہ 10دسمبر 2023 کو ضلع بلڈانہ سے لیکچر سیریز بعنوان ” ایمان مفصل کی تشریحات” کا آغاز ہوچکا۔اس عنوان کے تحت لیکچر امیر خادمین امت  جناب عابد خان سر نے لیکچر پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ آرگنائزر جناب قاضی رئیس الدین سر اور جناب منور سر،جناب عرفان سر،جناب متین سر اور ان کے احباب کے ساتھ ہی خادمین امت کے سرگرم رکن برادر نور پاشاہ نے بہترین انتظامات کئے۔ یہ ایونٹ بمقام : الحاج سید عثمان ڈونگرے ،نگر پریشد اردو مڈل سکول نمبر2،بلڈانہ میں منعقد کیا گیا۔درجنوں طلباء کچھ اساتذہ اساتذہ اور شہر کے بعض معزز حضرات موجود تھے۔بعد از لیکچر 50 سوالات پر مشتمل MCQ Paper لیا گیا۔واضح ہو کہ ناندیڑ میں ، ناندیڑ شمال،  ناندیڑجنوب کے لئے 25 / دسمبر  2023 کو انور گارڈن فنکشن ھال، مال ٹیکری روڈ، دیگلور ناکہ ناندیڑ پر صبح 9 بجے سے لیکچر سیریزمقابلہ اور صبح 11 بجے سے زبانی کوئز مقابلہ کا آغاز ہوگا۔زبانی کوئز کے شرکاء کی صبح  10 بجے رپورٹنگ کردیں۔ اس مقابلہ میں تعلقہ سطح کے ٹاپ تھری 14 جنوری 2024 ضلع سطح کا۔مقابلہ ہوگا اور 20 جنوری 2024 کو ناندیڑ میں ہی ریاستی مقابلہ ہوگا۔ انشاءاللہ تعالیٰ

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے