कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حیا، اور ایمان

تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی: 9881836729
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

چند ایام قبل راولپنڈی کے حکیم بابر صاحب جن کی عمر 60 سے 65 سال بتائی جاتی ہے، جو ایک باریش ہیں، اور اسلامی طرز کا لباس زیبِ تن کیے ہیں، نے اپنے سے بہت کم عمر کی دوشیزہ سے پیار و محبت کے بعد نکاح کیا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ انہوں نے ناجائز کام نہیں کیا۔ لیکن اسلام میں شرم و حیا بھی کوئی چیز ہے، اور شرم و حیا ایمان کا حصہ ہے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے: الحیاء من الایمان، یعنی حیا ایمان کا جز ہے۔ اور جو شخص اسلامی امور اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرتا ہے، اس میں شرم و حیا کا جز پایا جانا لازمی ہوتا ہے۔ اسلام میں بے پردگی کے ساتھ مردوں سے روبرو ہونا، بے خوف اور بیجا تصاویر وائرل کرنا گناہ کے مترادف اور قرآن و حدیث کے سراسر خلاف ہے۔ جناب حکیم بابر صاحب نے ایک دوشیزہ جو کم عمر ہے، سے شادی رچا کر بے حیائی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔ جبکہ رمضان المقدس کا بابرکت مہینہ چل رہا ہے۔ جنہیں اس مہینے کا کوئی پاس و لحاظ نہیں ہے۔ ایسے میں موصوف اپنی تصاویر انٹرویوز کے ساتھ باقاعدہ ڈال رہے ہیں۔ جو ایک بے غیرتی اور بے حیائی کی بات ہے۔ جس سے اخلاقی اقدار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسلام میں کفو کی اہمیت ہے۔ نکاح ایک خوبصورت اور ایک دوسرے کو لمبی عمر تک ساتھ دینے اور ایک اسلامی معاشرہ کی تکمیل کا نام ہے۔ نکاح ایک مقدس ترین عمل ہے، نکاح کے بعد شریکِ حیات کے اور خود کے بے حیائی کی تصاویر وائرل کرنا یقینا دین سے بہت دوری کا نتیجہ ہے۔ جس کو ہم سمجھنے سے قاصر ہیں۔ اسلام میں کفو کی بڑی اہمیت ہے۔ بیوہ، اور بے سہارا سے نکاح کرنا بے شک ثواب کا کام ہے۔ لیکن اپنی بچی سے کم عمر کی دوشیزہ سے نکاح کرنا ایسا ہے جیسے انہیں ساحل پر لانے کے بجائے بیچ بھنور میں چھوڑنا، جس سے ان کی زندگی اجیرن ہو جائے اور مستقبل خراب ہو جائے۔ اسلام میں کفو کا مطلب ہے کہ کسی شخص کے لیے اس کی حیثیت، شہرت، حسب و نسب، عمر، اور اخلاق کے لحاظ سے برابر یا مناسب شخص کا انتخاب کرنا ہے۔ جو تا حیات ٹک سکے اور ایک اچھا معاشرہ تشکیل پا سکے۔ لیکن اس طرح کی نازیبا حرکت اور نازیبا عمل سے ہم اسلام کی تصویر کو خراب کر رہے ہیں۔ جبکہ اسلام تہذیب و تمدن اور اخلاقی معیار کو بلند و بالا کرنے کا مرکز اور ایک صاف ستھرا مذہب ہے۔ اللہ ہمیں دینِ الٰہی اور شریعتِ محمدی پر عمل کرنے والا بنائے، آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے