कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حکومت اردو اسکولوں کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی میٹنگ میں مقررین کا اظہار و اہم قرار داد منظور

پربھنی:یکم جولائی( نامہ نگار محمد سرور شریف ) 1 جولائی بروز پیر ریاست کے اردو اساتذہ، اسکول اور طلبہ کے مختلف مسائل پراکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی اہم میٹنگ کا انعقاد تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی صدارت میں ایس ایم مقادم ہائی اسکول کھیڑ ضلع رتنا گیری میں کیا گیا تھا ،جس میں، کوکن ڈویژن ہائی اسکول صدر جمال الدین بندرکر ہائی اسکول ضلعی صدر شوکت مہاٹے، کارگذار صدر نے اساتذہ کی گرانٹ ،ٹیچر بھرتی، اپروول شالارتھ آئی ڈی، اساتذہ کو بی ایل او ڈیوٹی و مختلف مسائل تفصیل وار پیش کیے،رتناگری ضلع پرائمری سیکشن کے صدر ہدایت نائک نے اردو اسکولوں پر غیر اردو میڈیم امیدواروں کی تقرری کی مخالفت و ضلع سطح پر ہو رہی کاروائی ،جونی پینشن ، اردو میڈیم خالی اسامیوں کی بھرتی، ضلع انتر، و انتر ضلع بدلی میں مختلف خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ سنچ مانیتہ کا جی آر رد کرانا اور دیگر اہم مطالبات تفصیلی و اسٹیڈی کے ساتھ پیشں کیے، ریاستی کارگزار صدر نمبر دو پر مبین بامنے سر کا انتخاب متفقہ رائے سے کیا گیا، ریاستی نائب صدر ضیاء اللہ خان سر نے اساتذہ بھرتی، یونیفارم، خالی اسامیاں، و دیگر مطالبات تفصیل سے پیش کیں، کارپوریشن میں اے او کی بھرتی، اساتذہ کی بھرتی، کارپوریشن کو 100 فیصد تنخواہ کے لیے حکومت سے گرانٹ کے متعلق تفصیلی مطالبات شیخ زکی احمد ریاستی کارگزار صدر نے پیش کیے نیز اساتذہ حلقہ انتخاب ، و گریجویٹ حلقہ انتخاب میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی نمائندگی کی تجویز کھیڑ تعلقہ صدر اخلاق پرکار نے پیش کی، ریاستی رابطہ کار اخلاق ساونت نے مختلف تجاویز پیش کی، خاتون شاخ ریاستی جوائنٹ سکریٹری نرگس تلوے نے بھی مختلف مشوروں سے نوازا، 100 فیصد گرانٹ، سنچ مانیتہ جی آر رد کرنا ، اساتذہ بھرتی میں پسماندہ طبقات کی اسامیاں اوپن میں کنورٹ کرنا، اساتذہ کو بی ایل او ڈیوٹی سے متشنی کرنا، انتر ضلع ٹرانسفر میں پسماندہ کیٹگری کی جگہ کو اوپن میں کنورٹ کرنے کا مطالبہ حاضرین کی جانب سے پیش کیا گیا، میٹنگ میں سنچ مانیتہ جی آر کی سخت مخالفت، اقلیتی اسکولوں کے لیے 20 طلبہ پر ایک اساتذہ اقلیتی طلبہ کے لیے اسکیمات، اردو میڈیم کی کتابیں کم ملنے پر نمائندگی اور دیگر اہم مطالبات پیش کیے گئے ،حاضرین میٹنگ کے مطالبات سننے کے بعد یکے بعد دیگرے تفصیل وار تنظیم کی کارکردگی وہ اگے کا لاحہ عمل تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے پیش کیے اور مختلف اعلانات بھی ساجد نثار احمد کی جانب سے کیے گے، ریاستی کارگزار صدر محمد سمیع مومن کے 38 سالا تدریسی خدمت سے سبکدوش ہونے پر تنظیم کی جانب سے استقبال کیا گیا ،میٹنگ میں ریاستی نائب صدر – ضیاء اللہ خان سر،کوکن ڈویژن پرائمری صدر ساجد مقادم،ضلعی صدر ہدایت نایک،ضلعی سیکرٹری مناف گہاگرکر،کھیڈ تعلقہ صدد،اخلاق پرکار ، محمد سمیع مومن ،انیس احمد و دیگر اراکین اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ حاضر تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے