कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حورَین فاطمہ کی روزہ رکھائی

بلڈھانہ :28؍ فروری (نمائندہ) : پی ایم شری ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے درجۂ اول کی ننھی طالبہ حورَین فاطمہ جاوید خان نے سنیچر ۱۰ رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ حورَین فاطمہ نے بڑے ذوق و شوق سے سحری کی اور دن بھر بھوک و پیاس کی شدت برداشت کرکے اپنا روزہ مکمل کرتے ہوئے سب کو حیرت انگیز خوشی سے دوچار کر دیا۔ حورَین فاطمہ کے لیے ان کے مکان پر روزہ رکھائی کی تقریب منعقد کی گئی اور خصوصی افطار ترتیب دیا گیا۔ حورَین فاطمہ کی روزہ رکھائی پر ان کے والدین، دادا دادی، چاچا چاچی، بہنوں بھائیوں، خاندان و محلے کے بزرگوں، اساتذہ وغیرہ نے انہیں مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں اور تحفوں سے نوازا۔ جماعت اول کی کلاس ٹیچر آفرین باجی اور حورین کی سہیلیوں نے بھی انھیں ڈھیر ساری مبارکباد دی۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی حورَین فاطمہ کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتا ہےاور ان کی سلامتی و روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہے۔ واضح رہے کہ حورَین فاطمہ ایک ذہین اور پڑھنے لکھنے کی شوقین طالبہ ہے۔ ان کا حافظہ غضب کا ہے۔ وہ روزانہ پابندی سے اسکول جاتی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے