किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حمد باری تعالیٰ

اتنی سی ہے میرے دل کی آرزو
ہو لگن تیری ہو تیری جستجو

حکم سے تیرے چلے بادِ صبا
چل رہا ہے زندگی کا سلسلہ
تو بدل دے رات دن آب وہوا
لفظ کن سےتونے کی روشن فضا

دوڑتا ہے جسم میں جب تک لہو
ہو فقط میری نظر میں تو ہی تو

ضبط سےتونے کھلائے گلستاں
دلکشی سے پر زمین و آسماں
جگمگاتی روشنی کی کہکشاں
کیسی حکمت سے بنائے دو جہاں

ہو وظیفہ میرا تیری گفتگو
اے خدا دیکھوں تجھےہی چار سو

تو ہی برسائے زمیں پر بارشیں
تیرے قبضے میں ہیں ساری برکتیں
جانتا ہے تو دلوں کی چاہتیں
تونے بخشی ہے جہاں کو وسعتیں

بندہ پرور بندگی ہو باوضو
روز آخر رکھنا میری آبرو

نور تیرا ہے فقط نور مبیں
چاند سورج تیرے ہیں تیری زمیں
سارا عالم ہے ترے زیر نگیں
خالقِ کل ہے تو ہی کرسی نشیں

تیری قدرت کے ہیں مظہر کو بہ کو
کیا سمندر جھیل صحرا آب جو

چلتے ہیں تیری طرف سب قافلے
تو دکھائے منزلوں کے راستے
تیرے اندازے ترے ہیں ضابطے
خوبصورت سب نظارے ہیں ترے

تیرے رستے چلتے ہیں سب راہ رو
تیرے دم سے ہے چمن کی رنگ بو

علیم اسرار

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے