कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حمایت نگر پولیس نے ڈکیتی کے تین مطلوب ملزمین کو گرفتار کیا

ناندیڑ: 5؍اگست ( نمائندہ اعتبار) گزشتہ ڈھائی ماہ قبل حمایت نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میںڈکیتی کا معاملہ پیش آیا تھا۔ قبل ازیں اس معاملہ کے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم دیگر مطلوب چار ملزمین کے منجملہ تین ملزمین کو پولیس نے حراست میںلے اُن کے قبضہ سے چند مسروقہ ملکیت برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرلہاد بھاؤراؤ مراسے ( 38 سال، ساکن وڑگاؤں خورد، تعلقہ حمایت نگر، ناندیڑ) 17مئی 2024ء کو رات کے وقت حمایت نگر تا بھوکر کی سمت جانے والے راستہ پر واقع کھوا سینٹر کے قریب سے موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اس دوران چار افراد نے اُن کی موٹر سائیکل کو روک کر چاقو کی دھاک پر 12ہزار روپئے مالیتی موبائل فون اور 13 ہزار روپئے نقد لوٹ لیے ۔ اسی طرح آگے جاکر پوٹا میں منیش آشرم اسکول کے گیٹ کے سامنے ہائی وے پر ایک لڑکے کا 10 ہزار روپئے مالیتی موبائل، اس طرح جملہ 35 ہزار روپئے مالیت زبردستی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملہ میں نامعلوم ملزمین کے خلاف حمایت نگر پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 108/2024، تعزیرات ہند کی دفعہ 392,341,34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تاہم مذکورہ معاملہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ڈکیتی کی واردات میں جملہ 6؍ملزمین ملوث ہیں، اس لیے اس معاملہ میں ڈکیتی کی دفعہ 395 تعزیرات ہند کا اضافہ کیا گیا۔ مذکورہ معاملہ کے ملزمین کی تلاش کے لیے اطراف و اکناف کے پولیس اسٹیشن میں معلومات دینے کے بعد تحقیقات کے دوران دو ملزمین کو یکم؍ جون 2024ء کو حراست میں لے کر اُن کے قبضہ سے دو موبائل اور نقد رقم 3800 روپئے برآمد کیے گئے تھے۔ مزید 4 مطلوب ملزمین کی تلاش کے دوران ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ملزم نمبر (۱) لکھن ونود پمپلے ( 23 سال، ساکن وٹھل واڑی، حمایت نگر) (۲) کُنال عرف لکی ویجناتھ بوڈاوار ( 24 سال، ساکن دت نگر، ناندیڑ)، (۳) وجئے تکارام اڈبلوار ( 25 سال، ساکن تروڑہ بزرگ، ناندیڑ) کو بورگھڑی روڈ و پڑس پور ٹی پوائنٹ، حمایت نگر کے مقا م پر حراست میں لے کر اُن کے قبضہ سے ڈکیتی میں استعمال کی گئی ایک چاقو اور نقد رقم 4200 روپئے برآمد کیے گئے۔ مذکورہ کارروائی اعلیٰ پولیس افسران کی رہنمائی میں حمایت نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر امول بھگت، سب انسپکٹر نیتا کدم، کومل کاگنے، ہیڈ کانسٹبل شیام ناگگرگوجے، پون چودنتے نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے