किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حماس کی غزہ میں بھوک اورپیاس کا ظالمانہ صہیونی جرم روکنے کیلئے عالم گیر احتجاج کی کال

غزہ :20؍جولائی:غزہ میں فلسطینی عوام پر مسلط قحط، پیاس اور وحشیانہ بمباری کے خلاف اسلامی تحریک حماس نے پوری دنیا میں بیداری کی ایک پرعزم اور ہمہ گیر لہر اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ جماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والا اتوار اور اس کے بعد کے دن دنیا بھر میں صہیونی جارحیت اور منظم بھوک پھیلانے کی پالیسی کے خلاف شدید عوامی ردعمل کے دن بنائے جائیں۔حماس نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں عرب و مسلم امہ کے عوام، دنیا بھر کے آزاد ضمیر انسانوں اور عالمی برادری کے باشعور طبقوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مختلف انداز میں احتجاجی ریلیوں، عوامی مارچ، اور بھرپور یکجہتی کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں تاکہ مظلوم اہل غزہ کو درندگی، قحط اور پیاس سے بچایا جا سکے۔بیان میں اس امر پر زور دیا گیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا کی زبانیں بولیں، عالمی فورمز پر ہر سطح پر دباؤ ڈالا جائے۔ سیاسی ، سفارتی ، پارلیمانی ، لیبر یونینز کی صورت میں ،یا طلبہ یونینز کے ذریعے ہو اور ہر ممکن ذریعہ اختیار کیا جائے تاکہ غزہ کا محاصرہ ختم ہو، صہیونی نسل کشی رکے اور وحشیانہ حملے بند ہوں۔حماس نے کہا کہ اتوار 20 جولائی اور اس کے بعد کے ایام دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمگیر دن ہونے چاہئیں۔ ان میں دنیا کے ہر خطے سے آزاد لوگ شریک ہوں، تاکہ غزہ میں بچوں، عورتوں اور مریضوں پر ہونے والی صہیونی نسل کشی اور بھوک پھیلانے کی مجرمانہ پالیسی کو بینقاب کیا جا سکے۔بیان میں کہا گیا کہ عرب، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر تمام انسان دوست قوتوں کو ایک مثر اور متحد آواز بننا ہوگا تاکہ دو ملین سے زائد فلسطینیوں پر مسلط اس درندگی کو روکا جا سکے۔ حماس نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر آواز اٹھانا ہوگی تاکہ قابض اسرائیل کی فاشسٹ حکومت اور اس کے مجرم وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین، معاہدات اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزیوں کو لگام دی جا سکے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے