किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حلیمہ خان بنت بابو خان کو پی ایچ ڈی ڈگری تفویض

پربھنی:27؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) مورخہ 26 مئ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر حلیمہ خان بنت بابو خان کو گزشتہ دنوں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا ۔موصوفہ کے تحقیقی مقالہ کا عنوان تھا ، "مہارااشٹرا کے مراٹھواڑہ ریجن میں طلباء کے تعلیمی ویب سائٹس کےاستعمال کے اثرات کا مطالعہ” حلیمہ خان نے اپنا یہ مقالہ سید اطہر پروفیسر و گائیڈ ڈیپارٹمنٹ آف کامرس ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی کی نگرانی و رہنمائی میں مکمل کیا حلیمہ خان کو پی ایچ ڈی کی اعلی ترین تعلیمی ڈگری کے حصول کے اس پر مسرت موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی ، اراکین سینیٹ ،مینجمنٹ کونسل، یونیورسٹی کے انتظامی عملہ بالخصوص سید اطہرالدین گائیڈ و پروفیسر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرمراٹھواڑہ یونیورسٹی اور والدین و رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے