कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حقِ راے دہی ایک اہم فریضہ ہے

از قلم۔ نوشین جہاں محمد ساجد

          دستور اعلیٰ میں جمہوریت کی افادیت کو سمجھتے ہوے عوام الناس کے لیئے نایاب و موثر قوانین و ضوابط بنائے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ملک کی کار سازی کے لیئے اس میں مختلف تفصیلی عناوین بھی پیش کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہترین حکومت سازی کے لیئے جو سب سے اوّل اور اہم حق رکھا گیا ہے وہ”حقِ رائے دہی ہے“۔ یہ کیا ہے؟ اس کی اہمیت و دور حاضرہ میں ضرورت پر مختصراً تبصرہ کریں گے۔

          حقِ راے دہی کے عموماً معنی ”اپنی رائے پیش کرنے کا حق“ ہوتا ہے۔ ہمارے دستور میں درج حقِ شہریت کے مطابق اپنے و وٹ کا استعمال کرکے ملک کے لیئے بہترین سیاسی نمائندگان کاانتخاب کرنا ہوتا ہے۔ 18سال یا اس سے زائد عمر کے مرد و خواتین ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں۔ یہ عظیم انتخابی جشن ہر پانچ سال کو منعقد ہوتا ہے۔ جمہوری ممالک کے عوام الناس کے لیئے ایک بہترین سنہرا موقع ہوتا ہے کہ وہ اُس اُمیدوار کا انتخاب کرے جو ہمارے ملک و قوم کے لیئے موزوں رہنماثابت ہو کیوں کہ شرعی نقطہ نظر سے حقِ رائے دہی ایک سفارش و گواہی ہے۔ آپ گوہی دے رہے ہوتے ہیں کہ آپ نے جس اُمیدوار کا چناو کیا ہے وہ عوام کی فلاح و بہبودی کے لیئے بہتر کار ساز ہے۔ اگر اُمیدوار نا اہل ثابت ہوا یا اُس نے قوم و ملّت کے حقوق کو پامال کردیا توو وٹرس بھی کسی حد تک اُمیدوار کے گناہ میں شریک ہوں گے یا اس کے بر عکس اُمیدوار کے ساتھ نیکوں میں شریک ہوں گے۔

          اپنے جمہوری حق کو پہچانے اِسے نا صرف جمہوری عمل بلکہ ایک اہم فریضہ سمجھے۔ آپ بوڑھے،جوان، کمزور و ناتواں کیوں نہ ہو اور ہر قسم کی مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کرہر حال میں اپنا جمہوری فریضہ نبھایں۔حقِ رائے دہی کاغذی ووٹ نا ہوکر آپ کے مستقبل کا پروانہ ہوگا اس بات کو یقینی جانے کہ آپ سب کا ایک ایک ووٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس جمہوریت میں غیر منصفانہ حکومتوں سے مقابلہ آرائی اور اپنی مدا فعت کی بہترین تدبیر’حقِ رائے دہی‘ ہی ہے۔

          نہایت شعور، ہو ش مندی اور سمجھداری کے ساتھ غیر جانبدارانہ ووٹ دیں۔ بالکل بھی غفلت نا برتیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے