किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کے نام

تحریر:مدثر جمیل قاسمی
9823234064
بذریعہ محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی

مہاراشٹر میں ہوئے حالیہ انتخابات میں بہت سارے ایسے مسلم امیدوار ہیں جو الیکشن ہارے ہیں، ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جنکے مقابل امیدوار کی تائید حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم نے کی تھی، اور تائید کردہ امیدواروں میں سے کچھ کامیاب ہوئے اور کچھ نہیں، کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے،. ہوسکتا ہے حضرت نے کسی مصلحت کی تحت کسی کی تائید کی اور کسی کی نہ کی، بحرحال الیکشن ختم ہوئے اور نتیجہ آگیا،. نتیجہ آنے کے بعد سے دیکھا یہ جارہا ہے کہ کچھ ہارے ہوئے امیدوار اور انکے کچھ خیر خواہ حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم اور دیگر علماء کے خلاف اپنی گندی زبان سے نازیبا الفاظ بک رہے ہیں، میں ان تمام لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی ہار کو حضرت مولانا پر اور دیگر علماء پر مت تھوپنے، کونسا آپ نے کام کر دکھایا جو آپکو کامیابی ملیگی؟ آپ نے قوم اور ملت کا کیا فائدہ کیا؟ ، اور اگر آپ میں اتنا دم ہے جیتنے کا تو حضرت مولانا کے تائید کرنے یا نہ کرنے سے آپ کو کیوں فرق پڑا؟ حضرت مولانا کی زندگی اور انکی خدمات کا شاید آپکو اندازہ نہیں، اگر اندازہ ہوتا تو آپ ایسی نچلی حرکت نہ کرتے، علما انبیاء کے وارث ہیں اور انبیاء کے وارثین کا احترام اگر آپکے دل میں نہیں تو آپکی دین داری اور ملت کا درد محض صرف دکھاوا ہے،. خدارا اس سے باز آئیں اور آپ لوگوں میں اگر غیرت باقی ہے تو آپ نے جو حضرت کی شان میں گستاخی کی ہے فوراً علماء کرام کے سامنے توبہ و استغفار کریں اور علماء سے معافی مانگیں ورنہ یہ امت آپکو کبھی معاف نہیں کریگی اور کل بروز قیامت ایسا نہ ہوکہ آپکی یہ حرکت آپکے لئے مشکلات کا باعث بنیں، اللہ آپ لوگوں کو عقل سلیم عطا فرمائے، آمین

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے