कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حرم شریف کا سکون ناقابلِ بیان ہے: منور فاروقی نے روحانی تجربہ بیان کردیا

ممبئی:11؍مارچ:مشہور کامیڈین منور فاروقی نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی جگہیں دیکھی جاسکتی ہیں، مگر مسجد الحرام جیسا سکون کہیں اور محسوس نہیں ہوتا۔منور فاروقی نے اپنے روحانی تجربات اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوں پر ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا۔منور فاروقی نے حال ہی میں بھارت میں رمضان شو میں شرکت کی، جس کی میزبانی سابق اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس کر رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی زندگی، روحانیت اور خاندانی معاملات کے بارے میں کھل کر بات کی۔گفتگو کے دوران کامیڈین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں زندگی کی رفتار پہلے کے مقابلے میں بہت تیز ہو گئی ہے اور یہی تیزی انہیں اکثر کھلتی بھی ہے۔ انہوں نے عمرے کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اس حوالے سے کافی معلومات تھیں کیونکہ وہ پہلے بھی عمرہ ادا کر چکی ہیں۔منور فاروقی نے بتایا کہ جب وہ عمرے کے لیے گئے تو انہیں معلوم تھا کہ چند دن بعد واپس لوٹنا ہے، لیکن وہاں کی روحانیت اور ماحول ایسا تھا کہ دل واپس آنے کو نہیں چاہ رہا تھا۔ ان کے بقول حرم شریف کی ایک خاص تاثیر ہے جو انسان کو اپنے پاس روک لینے کا احساس دلاتی ہے۔منور فاروقی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے بارے میں واقعی فکر ہو تو اسے ٹوکنے کے بجائے اس کے لیے دعا کرنا زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان مشکل میں سب سے پہلے اللہ کو ہی پکارتا ہے، چاہے سائنس کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر جائے، پریشانی کے وقت زبان سے یا اللہ ہی نکلتا ہے نہ کہ یا ڈاکٹر۔انہوں نے مزید کہا کہ دینی نقطہ نظر سے اصل کامیابی یہی ہے کہ لوگ آپ کے لیے دل سے دعا کریں اور آپ کو نیک تمناں کے ساتھ یاد رکھیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے