कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حرم اوروہاں آنے والی شخصیات کے متعلق حسین گلدستہ

لکھنؤ:28 جون:حرم شریف کی تعمیر اوراس کی ترقیات سے متعلق پروجیکٹ میں شامل کارکنان کے معالج خصوصی اورمشہورڈاکٹر وصاحب قلم ڈاکٹرخلیل الدین شجاع الدین تماندار مقیم حال کنیڈا کی مشہور زمانہ کتاب ’نقوش حرم‘جو ان کی دودہائی پر محیط حرم شریف کی یاد اوروہاں مختلف بین الاقوامی شخصیات سے ملاقات کی روداد اوردیگر اہم ترین علمی وادبی مضامین کا خزینہ ہے،کا بروز جمعرات مختلف علمائے کرام ،اصحاب قلم اورصحافیوں کی موجودگی میں ہندوستان میں رسم اجراء کی تقریب منعقد ہوئی جو مکارم نگر واقع یونک ترجمہ سینٹر کے مرکزی دفتر میں مولاناسید معراج الحسن ندوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں مشہور صاحب قلم مسٹراشرف فردوسی ندوی اور سیاسی مبصر وتجزیہ نگار مسٹرعبدالمجید اور روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو کے مشہور صحافی مسٹرمحمدراشد خان کے علاوہ دیگر صحافی وشہر کی ممتاز شخصیات نے ایک تعداد میں شرکت کی۔ واضح ہو کہ ڈاکٹرخلیل نے نقوش حرم کے بعد ، کینیڈا میں گزشتہ دس برسوں کے قیام میں مختلف اخبارات ورسائل میں شائع شدہ مضامین کا تقریباً چھ سو صفحات پر مشتمل موادبھی تیار کرلیاہے جو مستقبل قریب میں بعنوان ’’ نقوش کینیڈا ‘‘ زیور طبع سے آراستہ ہوکر جلد ہی منظر عام پرآنے والاہے۔اس موقع پر کنیڈا سے جو چند نسخے ہندوستان بھیجے گئے تھے ان میں سے ایک نسخہ مولانا ذکی نور عظیم ندوی نے مشہورصحافی مسٹرراشد خان کی خدمت میں پیش کیااوراس کا مختصر تعارف کرایااوراس کی اہمیت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کتابوں پر لوگ تبصرے اوراپنے تجزیے نہیں لکھتے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پر تبصرے لکھے جائیں تاکہ لوگ اس کی اہمیت اوراس کے وقیع مشتملات سے واقف ہوکر اس سے استفادہ کرسکیں۔مذکورہ کتاب کے مصنف محتاج تعارف نہیں ہیں،ان کے قدرداں ملک کے مشہور اولیا حضرت مولانا علی میاں ،مولانا تقی عثمانی ، مولانا رابع حسنی ندوی اوردیگر تمام علمی ادبی ودینی شخصیات رہی ہیں۔ اس موقع پر صدر نشست معراج الحسن ندوی نے کہا کہ ڈاکٹرصاحب نہ صرف ایک اچھے معالج ہیں بلکہ ایک عظیم انسان اورمختلف علوم وفنون کے ماہر مشہور صاحب قلم بھی ہیں ،جن کی مختلف موضوعات پر تحریریں اورکتابیں برصغیر ہندو وپاک ہی نہیں بلکہ یوروپ اور دیگر براعظموں میں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ میری ان سے ملاقات حرم شریف میں ہوئی اوراندازہ ہواکہ خلق خدا کس قدر اس عظیم شخصیت کی گرویدا ہے اوراس سے فیض حاصل کررہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے