किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حج 2026 کے لیے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع

ناندیڑ:یکم؍اگست ( حیدر علی):حج 2026 کے لیے اس ماہ فارم داخل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا تھا۔ عازمین حج کو ۳۱؍ جولائی تک فارم بھرنے کی مہلت دی گئی تھی ۔ انتہائی کم وقت عازمین حج کو دستیاب ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے کئی عازمین حج نے حج کمیٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ حج فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید کچھ دنوں کی توسیع کی جائے۔ آج حج کمیٹی آف انڈیا نے اس سلسلہ میں ایک سرکولرجاری کیا جس میں بتایا گیا کہ حج 2026 کے لیے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اور ۷؍ اگست 2025 تک خواہشمند عازمین حج آن لائین طریقہ سے اپنا فارم داخل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح مزید ایک ایمبارکیشن پوانٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وجئے واڑا کو حج 2026 کے لیے نیا ایمبارکیشن بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سابق کے 17 ایمبارکیشن پوائنٹ برقرار رکھے گئے ہیں۔ اس سرکولر میں بتایا گیا کہ جلد ہی قرعہ اندازی بھی عمل میں آئے گی اور منتخب عازمین حج کو اپنی پہلی قسط کی رقم 152300 ایک لاکھ باون ہزار تین سو روپئے ۲۰؍ اگست تک ادا کرنا ہوگا۔ فارم بھرنے کے کے لیے ناندیڑ کے عازمین حج خدمت حجاج کمیٹی دفتر واقع قیوم کامپلیکس دیگلورناکہ ، خادم حجاج ٹرسٹ دفتر ایان ٹائور دیگلورناکہ روڈ ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کے برانچ دفتر واقع زوم کمپیوٹر ، روبرو مسجد ہدیٰ راج کارنر ورکشاپ روڈ ناندیڑ سے رجوع ہو سکتے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے