कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حج کے فضائل ومسائل سے آگاہ ہونا ضروری :مولانا کفیل ندوی

لکھنؤ:15 مئی:عازمین حج اللہ تعالیٰ کے خاص مہمان ہوتے ہیںاس لئے سعودی عرب روانگی سے قبل ہی حج کے فضائل ومسائل اورمسنون طریقہ سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار مسجد حج ہاؤس لکھنؤ میں حج تربیتی پروگرام میںحضرت مولانا کفیل احمد ندوی استاذدار العلوم ندوۃ العلماء نے لکھنؤ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کئی لوگ بغیرقرآن و سنت کی رہنمائی اور تیاری کے چلے جاتے ہیں تو پھروہاں کئی قسم کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں اور واپسی پرپتہ چلتا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران بہت سی غلطیاں سرزد ہو گئیں اور کئی مناسک ادا ہونے سے رہ گئے اور نہ ہی ان غلطیوں کا دم یا کفارہ ادا کیا گیا تو اس طرح ان کا حج ناقص رہ جاتا ہے اس لئے عازمین حج مرد اور خواتین کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب روانگی سے قبل مناسک کی ادائیگی کی سمعی و بصری تربیت لازمی لیکر جائیں تاکہ ان کا حج صحیح طور پر ادا ہوسکے۔تربیتی ورکشاپ میں مناسک حج جیسے احرام باندھنے کا عملی طریقہ،طواف بیت اللہ کرنے کا عملی طریقہ،صفامروہ کی سعی کرنے کا طریقہ ، قیام منٰی، وقوف عرفات، وقوف مزدلفہ، رمی جمرہ عقبیٰ،قربانی اور حلق /قصر، طواف وداع کا طریقہ قرآن و سنت کی روشنی میں سکھایا گیا جسے شرکائے کرام نے بیحد سراہا اورشعبہ دعوت وارشاد ندوۃ العلماء لکھنؤکا شکریہ ادا کیا۔ مفتی آفتاب عالم ندوی خیرآبادی مبلغ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے دعائیہ ہال حج ہاؤس میں حجاج کرام کے قافلہ کو دعاء کراکر مدینہ منورہ رخصت کیا ، اور کہاکہ مدینہ ومکہ میں بڑے ادب واحترام کے ساتھ رہیں اسپر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مکہ اور مدینہ میں ہر کام سنت نبوی کے مطابق کریں۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمدغفران ندوی ،مولانا سلمان نقوی،مولانا محمد راشد اور مولانا محمد فرحان موجود رہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے