कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حج میں زادراہ تقویٰ لیکر جائیں:مولاناغفران ندوی

لکھنؤ: 10 مئیـ: شعبہ دعوت وارشاد ندوۃ العلماء لکھنؤ کی جانب سے مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس لکھنؤ کی مسجد میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت مولانا محمد غفران ندوی انچارج شعبہ دعوت وارشاد ندوۃ العلماء نے کہا کہ آپ اللہ کے مہما ن ہیں،میں آپ سب کو مبارک بادی پیش کرتاہوں،اب آپ اپنی قیمت کو پہچانیں ساتھ ہی ساتھ میرے بھائیوں یہ بات بھی سمجھ لو کہ حج زندگی میں ایک بارکرنا فرض ہے اسے خوب سیکھ کر جائیں تاکہ اپنا بھی حج صحیح طریقہ سے اداہوکریںاوردوسرے حجاج کرام کابھی اس سلسلے میں تعاون کرسکیں۔ اس طرح کے عمل سے اللہ راضی ہوجائے گا،پھر اللہ تعالیٰ حج مبرور ومقبول عطاء فرما دے گا۔ مولانا محمدغفران ندوی نے مدینہ کی فضیلت اوزیارت مدینہ پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آپ سب خوش نصیب ہیں کہ مدینہ کے میقات ذوالحلیفہ سے حج کا احرام باندھ کر مکہ جائیں گے ،یہ وہی میقات ذوالحلیفہ ہے جہاں سے رسول اللہ ؐ نے احرام باندھا اور پھر مکہ جاکر حج کیا۔آپ حج میں زادراہ تقویٰ لیکر جائیں۔مولانا محبوب عالم ندوی استاد دار العلوم ندوۃ العلماء نے نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حج نام ہے قربانی کا ، ہم جب مدینہ اور مکہ جائیں گے تو ہم وہاں دیکھیں گے کہ ہمارے نبیؐ نے انسانوں کو جنت کی راہ پر لانے کے لیے کیسی کیسی قربانی دی اور حضرات صحابہ ؓنے بھی قربانی دی ،یہ ساری باتیں قدم قدم پر دیکھیں گے اور خاص کرجب آپ زیارت کے لیے جائیں گے تو اور زیادہ دیکھیں گے،اسی طرح آپؐ نے انسانوں کو چوبیس گھنٹوں کے لیے ایسا طریقہ پیش کیاہے جس میں دونوں جہاںکی ترقی چھپی ہوئی ہے اب ہم فرائض کے ساتھ ساتھ سنت کے مطابق حج وعمرہ کرنے والے بنیں۔ دعائیہ ہال حج ہاؤس لکھنؤ میں حجاج کرام کومولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی مبلغ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے دعاء کراکر رخصت کیااور مدینہ میں کیسے رہیں ،مکہ میں کیسے رہیں اسپر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چالیس نمازیں مسجد نبوی میں پڑھیں ،اور روضہ اقدس حضرت محمدؐپر درود وسلام پیش کریں،ریاض الجنہ میں جائیں اور مسجد نبوی میں قرآن کی تلاوت کریں،اور اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے درود شریف خوب پڑھتے رہیں۔اس موقع پر مولانا عبدالرشید ندوی راجستھانی استاد دار العلوم ندوۃ العلماء ، مولانا جمال احمد ندوی اور مولانا زین الحق ندوی موجودرہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے