कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حج اور قربانی تسلیم و رضا اور محبت و عشق کے نمونے ہیں: عطاء الرحمٰن ندوی

فتح پور بارہ بنکی : 15 جون۔قربانی ایک عظیم الشان عبادت ہے جو ہر صاحب نصاب پر واجب ہے در اصل قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد گار اور ملت ابراہیمی کی پہچان ہے اسکا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے ،مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا عطاء الرحمن ندوی ناظم دار العلوم فتح پور نے "عید قرباں کا پیغام مسلمانوں کے نام” پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔مولانا عطاءالرحمن ندوی نے کہا کہ قربانی سے ایک اطاعت شعار مسلمان کو یہ سبق ملتا ہے کہ وہ رب کی فرما برداری اور اطاعت میں ہرقسم کی قربانی کے لیے تیار رہے اور مال و متاع کی محبت چھوڑ کر خالص اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا کرے جولوگ اپنی جان و مال کی قربانی سے جی چراتے ہیں درحقیقت انکا دل ایمانی جذبہ سے خالی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ماہ میں دو عبادتیں بہت اہم ہیں ایک حج بیت اللہ دوسرے قربانی،حج اور قربانی دونوں تسلیم و رضا اور محبت و عشق کے نمونے ہیں۔مولانا عطاء الرحمن ندوی نے حدیث کے حوالے سے قربانی کے فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قربانی کے دن اس سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں، قیامت کے دن قربانی کا جانور سینگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ لایا جائے گا اور خون کے زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے یہاں قبولیت کی سند لے لیتا ہے، اس لیے تم قربانی خوش دلی سے کرو رسول اللہ نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ سے ارشاد فرمایا کہ: تم اپنی قربانی ذبح ہوتے وقت موجود رہو، کیونکہ پہلا قطرہ خون گرنے سے پہلے انسان کی مغفرت ہوجاتی ہے، اس لیے اہل اسلام سے درخواست ہے کہ اس عبادت کو ہرگز ترک نہ کریں اور اس سلسلہ میں جن شرائط وآداب کا ملحوظ رکھنا ضروری ہے،اْنہیں اپنے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کا پیغام یہ ہے کہ ہم ہر کام کو رضائے الٰہی کے حصول کے لیے کرنے والے ہوجائیں اور ہم اپنی جان مال اور تمام طرح کی صلاحیتوں کو دین کے لیے صرف کریں نیز اپنے اخلاق و کردار کو اسلامی سانچے میں ڈھالیں اور اور قربانی کے سچے جذبے سے اپنے دلوں کو معمور کریں۔مولانا عطاء الرحمن ندوی نے مزید کہا قربانی کا گوشت اپنے اعزہ اقرباء، سمیت غرباء، میں ضرور تقسیم کریں،اس مبارک موقع پر ضرورتمندوں کی مدد کو یقینی بنائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے