कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حج اور اس کی فضیلت

تحریر: ہارون نعیم مرزامانچسٹر

ذو الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد برطانیہ اوریورپی ممالک سے حجاج اکرام نے جہاں سعودی عرب کا سفر شروع کر دیا ہے وہیں عید الاضحی کی تیاریاںبھی عروج پکڑ گئی ہیں۔ عید قربان صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ اللہ کریم کی خوشنودگی کیلئے کروڑوں مسلمان سنت ابراہیمی ادا کر کے اس امر پر مہر ثبت کرینگے کہ اللہ کریم کی رضا کے سامنے ہر چیز قربان کر دی جائے عید قربان سے قبل حج کی ادائیگی بنیادی فرائض میں سب سے اہم رکن ہے حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے ایک خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ اے لوگو اللہ تعالی نے تم پر حج فرض کیا ہے پس تم حج کرو حج تمام انبیا علیہم السلام کی سنت مبارکہ ہے رسول ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ جس نے اللہ کی رضا کے لیے حج کیا اور اس دوران بیہودہ باتوں، گناہ اورفسق و فجور سے اجتناب کیا تو وہ وہاں سے اس طرح پاک ہوکر لوٹتا ہے جیسے اس دن پاک تھا جب اس کی ماں نے اس کو جنم دیاتھاحج ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے بندے کا اللہ تعالی سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے اوردل کی کیفیات میں تبدیلی آتی ہے حج کے دوران دوسروں کے ساتھ مل کر حج کرنے میں ایثار و قربانی، مساوات و برابری کا جذبہ پیدا ہوتا ہے تکبر و غرور کا خاتمہ اور صرف اللہ کے لیے عبودیت کی تربیت ہوتی ہے حج یعنی حج کے ایام شروع ہوچکے ہیں دنیا کے کونے کونے سے ہزاروں عازمین حج لبیک پڑھتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں کچھ راستے میں ہیں اور کچھ جانے کے لئے تیار ہیں جلد ہی لاکھوں حجاج کرام اسلام کے پانچویں اہم رکن کی ادائیگی کے لئے دنیاوی ظاہری زیب وزینت کو چھوڑکر اللہ جل شانہ کے ساتھ والہانہ محبت میں مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) پہنچ جائیں گے جہاںحضور اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر حج کی ادائیگی کرکے اپنا تعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانیوں کے ساتھ جوڑیں گے حج کو اسی لئے عاشقانہ عبادت کہتے ہیں کیونکہ حاجی کے ہر عمل سے وارفتگی اور دیوانگی ٹپکتی ہے حج اس لحاظ سے بڑی نمایاں عبادت ہے کہ یہ بیک وقت روحانی، مالی اور بدنی تینوں پہلوئوں پر مشتمل ہے یہ خصوصیت کسی دوسری عبادت کو حاصل نہیں ہے حج فرض ہونے کیلئے مندرجہ ذیل شرائط لازم ہیں ان میں سے اگر ایک چیز بھی فوت ہو جائے تو حج کیلئے جانا فرض نہیں ہے قاعدہ کلیہ ہے اذافات الشرط فات المشروط شرط کے فوت ہوجانے سے مشروط بھی ساتھ ہی فوت ہوجاتا ہے مذکورہ شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔ مسلمان ہونا ، عاقل یا بالغ ہوناذ راستے میں امن وامان کا پایا جانا، اخراجات سفر کیلئے پوری رقم کاموجود ہونا ، تندرست ہونا، عورتوںکیلئیان کے ساتھ کسی محرم کا ہونا، محرم اس کو کہتے ہیں جس سے عورت کیلئے نکاح کرنا ہمیشہ کیلئے قطعا حرام ہوجیسے بیٹا یا سگا بھائی یا باپ یا داماد وغیرہ، محرم کے علاوہ مناسب تو یہی ہے کہ عورت کے ساتھ اس کا شوہر ہو اگر شوہر نہ ہوتو کسی محرم کا ہونا ضروری ہے۔ مکہ میں مناسک حج کی تکمیل کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ کی حاضری کیلئے عشاق مدینہ منورہ روانہ ہوجاتے ہیں۔حج بیت اللہ کیلئے ہر سال لاکھوں عازمین حج سعودیہ پہنچتے ہیں امسال بھی وسیع پیمانے پرحجاج اکرام سعودیہ پہنچ رہے ہیں جن کے لیے حکومت موزو ں انتظامات کرنے کی دعویدار ہے ۔


Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے