कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حافظ محمد عادل ابن محمد اصغر نے ایک ہی نشست میں قرآن کریم کی تلاوت کا اعزاز پایا

ناندیڑ:25؍نومبر ( راست) ناندیڑ شہر کے معروف دینی ادارے، معہد ابوالحسن سے فارغ التحصیل طالب علم، حافظ محمد عادل ولد محمد اصغر نے ایک سال کی قلیل مدت میں گزشتہ سال مکمل قرآن حفظ کرلیا تھا ۔ اور بتاریخ 22 نومبر 2024 کو مسجد نورِ محمدی، قیوم پلاٹ ناندیڑ میں نماز فجر کے وقت ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں حافظ محمد عادل نے مکمل قرآن مجید کی ایک نشست میں تلاوت کی۔یہ پروگرام صبح چار بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہا، جس کے بعد نماز جمعہ کے بعد ایک اجتماعی دعائیہ نشست بھی منعقد ہوئی۔ ادارے کے مہتمم مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی نے اس موقع پر اجتماعی دعا فرمائی۔ انہوں نے طالب علم کے والدین کی محنت اور کوششوں کو سراہا اور حافظ محمد عادل کی مستقل مزاجی اور محنت کی تعریف کی۔تلاوت کے اس موقع پر قرآن کریم کی سماعت کا عمل کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا تھا کہ حافظ محمد عادل نے جمعہ کے دن صبح چار بجے قرآن کریم کے پہلے دس پارے مفتی محمد ابراہیم صاحب کو سنائے، پھر اگلے دس پارے اسلم مولانا کو اور آخری دس پارے ان کے استاد محترم مفتی بلال صاحب ندوی کو سنائے۔حافظ محمد عادل دسویں جماعت میں اپنی عصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس نے ثابت کیا کہ ایک طالب علم نہ صرف دینی علوم میں کامیاب ہو سکتا ہے بلکہ عصری تعلیم کے میدان میں بھی آگے بڑھ سکتا ہے۔حافظ محمد عادل کی یہ کامیابی ایک مثال ہے کہ دینی اور عصری تعلیم کو ساتھ لے کر چلنے میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ بلکہ دونوں تعلیمی میدانوں کو یکجا کرنے سے ایک جامع اور متوازن شخصیت کی تعمیر ممکن ہے۔ عصری تعلیم میں سائنسی، ریاضیاتی، اور سماجی علوم کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے دینی تعلیم سے اخلاقی، روحانی، اور کردار سازی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ حافظ محمد عادل کی مثال ان تمام اداروں اور اساتذہ کے لیے ایک ترغیب ہے جو طلبہ کی جامع تربیت کے خواہشمند ہیں۔شہر کے معروف دینی مکتب معہد ابوالحسن نے یہ ثابت کیا ہے کہ طلبہ کو دینی اور عصری تعلیم دونوں کے مواقع فراہم کرنا ممکن ہے۔ یہ متوازن تعلیمی ماڈل نہ صرف مذہبی اور اخلاقی تربیت فراہم کرتا ہے بلکہ طلبہ کو ایک بہترین اور متوازن زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے، جو ایک مثالی معاشرے کی تعمیر میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اس دعاء نشست میں مدینۃ علوم کے صدر محمد شفیع صاحب، اقراء انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام الدین صاحب، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ابوالکلام، ال رضوان اسکول کے منیجنگ حسیب سر، ٹیکس کنسلٹنٹس محمد سمیر اور دیگر مذہبی، علمی،دوست احباب نے حافظ محمد عادل کو مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات سے نوازا۔طالب علم کے والد محترم محمد اصغر ابن محمد زاہد معروف انکم ٹیکس کنسلٹینٹ ہیں اور والدہ مدینۃ العلوم جونئیر کالج ناندیڑ میں لیکچرر ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے