कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کے طلبہ و طالبات نے تحریری وتقریری مقابلوں میں حاصل کی کامیابی

پربھنی:13؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) فروری کے مہینہ میں منعقدہ پروگرام بضمن عرس حضرت سید شاہ تراب الحقؒ کے تحریری و تقریری مقابلہ جات میں حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کی ششم جماعت سے تقریری مقابلے میں عبدالعزیز عبدالفاروق نے انعامِ دوم حاصل کیا۔ جبکہ جماعت ششم کی طالبہ خدیجۃ الکبریٰ عبدالشفیق، جماعتِ ہفتم کی طالبہ عالیہ مریم محمد اظہر الدین نے تقریری مقابلے میں ترغیبی انعام اور جماعت ِ ششم سے عائشہ تہنیت حفیظ خان نے تحریری مقابلے میں ترغیبی انعام حاصل کیا۔ حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کے صررِمدرس اور تمام اساتذہ نے اس کامیابی پرطلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے