कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں یومِ جمہوریہ کے پر مسرت موقع پر رسمِ پرچم کشائی

ثقافتی پروگرام اور کھیلوں کے انعامات کی تقسیم کا شاندار انعقاد

پربھنی :یکم؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں 76/ویں یومِ جمہوریہ کے پرمسرت موقع پر رسمِ پرچم کشائی صبح ٹھیک 7:50 پر اسکول کے صدرمدرس محمد خالد عبدالحفیظ سر کے دستِ مبارک سے عمل میں آئی۔ پرچم کشائی کے فوراً بعد جماعتِ جونیئر کے جی سے لیکر جماعتِ نہم کے طلبہ و طالبات کا ثقافتی پروگرام لیا گیا۔ ثقافتی پروگرام کا افتتاح صدرمدرس محمد خالد عبدالحفیظ سر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اردو شکشن سنگھٹنا کے صدر محمد یونس انصاری سر اور مولاناسید انورالدین صاحب نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نے مختلف رنگ برنگی پروگرام، حب الوطنی گیت، تقاریر، نکڑ ڈرامے پیش کیے۔ اسکول کے صدرمدرس اور مہمانان نے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو خوب سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی جناب محمد یونس سر نے ہندوستانی عوام کی آذادی کی جدوجہد اور ہمارے رہنماؤں کی عظیم قربانیوں کا تذکرہ کیا اور انھیں خراجِ عقیدت پیش کی۔ ثقافتی پروگرام کے بعد جلسہ تقسیم انعامات کا پروگرام لیا گیا۔ یومِ جمہوریہ کے موقع پر لیے گئے کھیلوں کے مقابلوں میں فاتح طلبہ و طالبات کو صدرمدرس محمد خالد سر اورمہمانان کے ہاتھوں جماعت ِ جونیئر کے جی سے لیکر جماعتِ نہم کے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پرمحمد خالد سر نے کھیلوں کی افادیت و اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند جسم میں ایک صحت مند دماغ ہوتا ہے۔ کھیلوں میں جیت حاصل کرنے والے بچوں کو کھیلوں کے انچارج محترمہ تحمینہ میڈم اور عبدالله انصاری سر نے مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر نصابی تعلیم کے انچارج محمد اشتیاق سر، مہارتوں کی تعلیم کے انچارج محترمہ بی بی سمیہ میڈم ، سپروائز محمود سر اور ثقافتی انچارج معلمہ سلمیٰ کوثر نے موجود رہ کر انتھک محنت کی۔ انتظامیہ، صدرمدرس، تمام اساتذہ،طلب، اور سرپرستوں کے تعاون و شرکت کی وجہ سے یہ ثقافتی پروگرام کامیابی کے ساتھ ہم کنار ہوا۔ اسکول کے مدرس عبدالله انصاری سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور اظہارِ تشکر محمد اشتیاق سر نے پیش کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے