कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں سالانہ امتحان دینیات مالیگاؤں کا کامیاب انعقاد، 1165 طلبہ کی بھرپور شرکت

پربھنی :22؍دسمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں بتاریخ 21 دسمبر 2025، بروز اتوار کو ادارہ امتحانِ دینیات مالیگاؤں کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت جونیئر کے جی تا نہم کے طلباء و طالبات کے لیے سالانہ دینیات امتحان نہایت منظم اور خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔اس امتحان میں جماعت جونیئر کے جی تا چہارم کے طلبہ کا زبانی امتحان جبکہ جماعت پنجم تا نہم کے طلبہ کے لیے زبانی و تحریری امتحان لیا گیا۔ اس سال زبانی امتحان میں جونیئر کے جی تا چہارم کے 717 طلبہ اور زبانی و تحریری امتحان میں جماعت پنجم تا نہم کے 448 طلبہ نے شرکت کی، اس طرح کل 1165 طلبہ نے اس دینی سرگرمی میں حصہ لیا۔اسی دوران مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس عالی جناب محمد خالد عبدالحفیظ سر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے سکریٹری جناب غلام محمد مٹھو صاحب اور سوسائٹی کے دیگر ذمہ دار افرادا،ادارہ امتحانِ دینیات مالیگاؤں کے رکن و جمیعۃ القرّاء مالیگاؤں کے سیکریٹری عالی جناب حافظ و قاری حبیب الرحمن ملّی ، سی ای ای کے وائس پریسیڈنٹ عالی جناب ضیاء الرحمن صاحب، ڈائریکٹ جانب جناب نجم فاروقی صاحب اور رکن جناب منان صاحب نے امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معزز ذمہ داران نے امتحان کے پُرامن، منظم اور باقاعدہ انعقاد نیز طلبہ کی صد فیصد حاضری پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے دینی امتحانات طلبہ میں دینی فہم، اخلاقی شعور اور عملی تربیت کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے سوسائٹی کے ذمہ داران، صدر مدرس اور تمام اساتذہ کی انتھک محنت، نظم و ضبط اور اخلاص کو سراہتے ہوئے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دینی و تعلیمی خدمات میں مزید ترقی عطا فرمائے۔واضح رہے کہ دینیات امتحان ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے، جس کا بنیادی مقصد طلبہ میں دینی شعور بیدار کرنا، اسلامی تعلیمات سے وابستگی مضبوط کرنا، اخلاقی اقدار کو فروغ دینا اور عملی زندگی میں دین پر عمل کی ترغیب دینا ہے۔ اس امتحان کے ذریعے بچوں کی دینی معلومات کے ساتھ ساتھ ان کے اخلاق و کردار کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔یہ امتحان CEE کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا، جسے کامیاب بنانے میں مدرسہ ہذا کے صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ سر، اقدار کی تعلیم کی انچارج محترمہ تہمینہ میڈم، ادارہ امتحانِ دینیات مالیگاؤں کی انچارج محترمہ بی بی سمیہ میڈم کا کردارمنظم رہااور اسکول کے تمام تدریسی وغیرتدریسی عملے نیز خصوصی طور پر حفاظ اکرام نے بھرپور تعاون دے کر اہم کردار ادا کیا۔اس کامیاب انعقاد پر انتظامیہ، اساتذہ اور سرپرستوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی دینی سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی میں مؤثر ثابت ہوں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے