कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں انجمن سرپرست وہ معلمین کی میٹنگ کا انعقاد

پربھنی:14 جنوری ( محمد سرور شریف، نمائندہ اعتبار ) دی میمن مرچنٹ اسوسی ایشن کے زیر انصرام حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں 13 جنوری 2024 بروز ہفتہ میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس میٹنگ میں جماعت اول تا ہشتم کے سرپرست موجود تھے۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر مدرسے ہذا کے صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے سرپرست کی مناسب رہنمائی کی ۔ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سرپرست و معلمین کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس بات پر زور دیا اورساتھ ہی مدرسے ہذا کے تمام ہی اساتذہ سرپرست سے مخاطب ہوئے اور سرپرست کی رہنمائی کی دیگر تفصیلات سے سرپرست کو روشناس کرایا۔جس میں طلبہ کی صد فیصد حاضری ، صفائی کا اہتمام ، متوازن غذا ، طلبہ کے اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانا جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی بات ہوئی۔اس موقع پر سرپرست کی جانب سے مختلف مشورے دیے گئے۔تمام ہی مشوروں کی نوٹ کیا گیا اور اس پر عمل آوری کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جماعت اول تا ہفتم کے سرپرست کو طلبہ کے میقات اول کے نتائج سے واقف کرایا گیا۔ اس موقع پر جماعت اول تا ہشتم کے سرپرست کثیرتعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر سرپرست نے طلبہ کی تعلیمی کیفیت کو لے کر اطمینان کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے