कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈيلا پرائمری اسکول میں استقبالیہ تقریب برائے سرپرست کا عظیم الشان انعقاد

پربھنی:29 جون ( نامہ نگار محمد سرور شریف) بتاریخ 29 جون بروز سنیچر شہر کی مشہور و معروف سوسائٹی دی میمن مرچنٹ اسوسی ایشن پر بھنی جس نے اسی سال ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر کے سو سال مکمل کیے ہیں اسی سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والے ادارے حاجی محمد پاڈلا پرائمری اسکول جو سرپرست کی پہلی پسند کے طور پر جانا جاتا ہے۔بتاریخ 29 جون 2024 بروز ہفتہ کو ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب برائے سرپرست منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت سوسائٹی کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو نے کی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو مویدالمسلمین ہائی سکول عثمانیہ کالونی پر بھنی کے چیئرمین موسی یوسف ناگانی، ینگ میںمن کمیٹی پر بھنی کے صدر خمیسہ محمد جنید ،حاجی اسماعیل جیا، خمیسہ محمد مجاہد ، عارف منشی ، سعودی عرب سے وابستہ رہے پربھنی کے مشہور تعلیمی اسکالر میر غضنفر علی وہ دیگر مہمانان جلوہ افروز تھے۔ مدرس محمد اشتیاق کے استقبالیہ کلمات سے تقریب کا آغاز ہوا مدرسہ ہذا کے صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے تقریب کی غرض وغائیت اور نئے تعلیمی سال کی منصوبہ بندی سے سرپرست کو روشناس کرایا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی میر غضنفر علی نے مسلمانوں کی بہترین تاریخ اور دور حاضر میں مسلمانوں کی تعلیم سے دوری پر سرپرست کو مخاطب کیا۔موسی یوسف ناگانی نے سرپرست کو بچوں کی تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاق سے آراستہ کرنے پر زور دیا۔ اسی طرح خمیسہ محمد جنید نے زمانے کے اعتبارسے تیار ہونے اور جدید تعلیم پر زور دیا۔ تقریب کے صدر خمیسہ غلام محمد مٹھو نے اپنے صدارتی خطاب میں سرپرست کو فضول خرچی سے بچنے اور تعلیم پر خرچ کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پر سوسائٹی اور ادارے کی جانب سے سرپرست کو مثالی سرپرست کا خطاب دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ جس میں سرپرست کو سال گزشتہ میں ان کی بہترین کارگردگی کے لیے سپاس نامہ سے نوازا گیا۔اسی طرح معہد ملت مالیگاؤں کی جانب سے سال گزشتہ میں منعقدہ دینیات امتحان مالیگاؤں میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مہمانان خصوصی کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جماعت اول تا نہم کے سرپرست کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تقریب میں شرکت کر کے سرپرست نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے نو نہالوں تئیں فکرمند رہنے کا عزم کیا۔ سوسائٹی کے ذمہ داران مدرسہ ہذا کے صدر مدرس و اساتذہ کرام نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نظامت کے فرائض عبداللہ انصاری نے انجام دیے۔عبدالکریم خالد کے اظہار تشکر پر اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔اس طرح کا پریس نوٹ حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کی جانب سے جاری کیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے