कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جواہر اردو اسکول میں جشن عید میلاد النبی ﷺمنائی گئی

موتلہ:9 ستمبر(راست) شہر کی جوار اردو ہائی سکول وہ جونیئر کالج میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبیﷺ منائی گئی۔ اسی ضمن میں حسبِ رِوایت کے مطابق سب سے پہلے تقریب کی ابتدا تلاوت کلام مجید سے ہوئی طلبہ و طالبات نے حمد و نعت مُترنّم آواز میں پیش کیے ۔ صدر کے انتخاب کے بعد کالج کے لیکچرار افروز روشن ؔ سر نے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد طلبہ و طالبات نے عید میلاد النبی کی نسبت سے تقاریر اور نعت مترنم آواز میں پیش کیے اور سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کیے۔ تقریر میں طلبہ و طالبات نے آپ ﷺ کی حالات زندگی کو مثالوں کے ذریعے واضح کیا اور دعوت و تبلیغ کے راستے میں آنے والی رکاوٹیں تکلیفوں پر اپنی تقاریر پیش کی ۔درمیاں محمد انیس سر کے فرزند محمد اقدس کے ایم بی بی ایس داخلہ ملنے پر محمد انیس سر کی محمد تجمل سے کے ہاتھوں شال دے کر گل پیشی کی گئی اور یوم اساتذہ میں شرکت کرنے والے تمام طالبات کو گول میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔ صدر جشن محمد ذبیح اللہ سر نے اپنے خطبہ صدارت میں دائی حلیمہ کا واقیہ سناکر سامعین کا دل جیت لیا۔ پرنسپل نورالصبح باجی اور سُپر وائزر ریاض کلال سر کے زیر نگرانی اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی کاوشوں سے اس پروگرام کا اختتام ڈاکٹر محمد مجیب الرحمن قمر ؔ کے اظہار تشکر سے ہوا ۔پروگرام کے اختتام پر تمام طلبہ و طالبات کو اس مبارک موقع پر اسکول ہذا کے لیکچرار راحت عزیز سر کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔ مٹھائی کھانے کے بعد بچوں میں خوشی کا ماحول دکھائی دینے لگا۔اپ کو بتا دے کہ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض یاز دہم سائنس کی طالبہ کی الفیہ انعم اور نازیہ پروین نے انجام دیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے