कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جواد ظریف کا امریکا کی ایران پر اپنی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں کا الزام

واشنگٹن۔تہران:12؍اپریل:ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جنہوں نے 2015 کے جوہری معاہدے میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی تھی، انھون نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا اور کہا کہ واشنگٹن تہران پر اپنی شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے۔ظریف جنہوں نے اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ براہِ راست اور طویل مذاکرات کیے تھے، نے کہا: کم از کم ایران کے ساتھ کوئی بھی مذاکرات اس بنیاد پر کامیاب نہیں ہو سکتے کہ ہماری شرائط کے مقابلے میں آپ اپنی شرائط رکھیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس” پر ہفتے سے شروع ہو کر اتوار کی صبح تک جاری رہنے والے مذاکرات کے اختتام کے چند گھنٹوں بعد لکھا: امریکا کو یہ سیکھنا ہوگا کہ ایران پر شرائط مسلط نہیں کی جا سکتیں۔ ابھی بھی سیکھنے میں دیر نہیں ہوئی۔ان امن مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی مجلسِ شوری کے چیئرمین محمد باقر قالیباف کر رہے تھے۔یہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔ یہ سب اس دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ہوا جو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فروری کے آخر میں ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے بعد 7 اپریل کی رات سے نافذ ہوئی تھی۔امریکی خبر رساں ادارے ”اکسیوس” کے مطابق مذاکرات سے آگاہ ایک ذریعے نے بتایا کہ اختلافات میں ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا مطالبہ اور اپنے افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے سے انکار شامل تھا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ دونوں فریق دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے یا نہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ ان مذاکرات کی ناکامی کے بعد جنگ بندی کا کیا مستقبل ہوگا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے