कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جن سیوا بینک کے منتظم شیخ زبیر کو مہاراشٹر آئیکان ایوارڈ سے نوازا گیا

پربھنی :24؍اگست ( نامہ نگار محمد سرور شریف ) 20 اگست 2024 بروز منگل کو جن سیوا بلا سودی بینک کے منیجر شیخ زبیرکو بمقام ویساوا ہوٹل ، اسٹیشن روڈ، پربھنی کے آڈیٹوریم ہال میں ایک رنگا رنگ تقریب میں مہاراشٹر آئیکون ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔میڈیا چیریٹیبل فاؤنڈیشن اور جن سہیوگ سیوا بھاوی سنستھا کی جانب سے سماجی، ثقافتی اور صحافت کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی ممتاز شخصیات کے لیے منگل کو دوپہر 2بجے ویساوا ہوٹل آڈیٹوریم ہال، پربھنی میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مہمانوں کے ذریعہ مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو مہاراشٹر آئیکان ایواڈ 2024 سے نوازا گیا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں شیخ زبیر سر (منیجر جن سیوا بلاسودی بینک)، کو شکیلہ میڈم ( اورنگ آباد )، محمد غوث زین اور دیگر مہمانان کے ہاتھوں مہاراشٹر آئیکون ایوارڈ 2024 سے نوازاگیا ۔واضح ہو کہ شیخ زبیر شہر پربھنی کی مختلف سماجی، ملی ، تنظیموں سے وابستہ ہیں بالخصوص باغبان تعلیمی کمیٹی ، رحمن فاؤنڈیشن اور دیگر ملی اور سماجی تنظیموں کے موصوف سرگرم رکن ہیں۔ امسال لوک سبھا انتخابات سے قبل پربھنی شہر کے مختلف علاقوں میں الیکشن کارڈ بنانے کے لیے موصوف نے شب و روز بہت محنت کی ۔اسی طرح بحیثیت منیجر جن سیوا بلا سودی بینک بہت سارے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔موصوف کے ان ہی سرگرمیوں سے متاثر ہو کر شہر پربھنی کی میڈیا چیرٹیبل فاؤنڈیشن اور مہاراشٹر جن سہیوک سیوا بھاوی سنستھا کے ذمہ داروں نے انہیں مہاراشٹر آئیکان ایوارڈ 2024 دینے کا فیصلہ کیا ۔شیخ زبیر کو یہ ایوارڈ دیے جانے پر رشتہ دار ،دوست احباب نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔اس پر مسرت موقع پر اعتبار نیوز کے ذمہ داران بھی شیخ زبیر کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتےہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو قوم و ملت کے لیے مزید کام کرنے کی توفیق دے ،آخرت میں اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے ۔ پر بھنی شہر میں اس عظیم الشان تقریب کو محمود خان بانی جن سہیوگ سیوا بھاوی سنستھا اور معین خان سیکرٹری جن سہیوگ سیوا بھاوی سنستھا نے منعقد کیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے