कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جنید عبدُالقیوم شیخ کو "ایم۔جی۔ پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ – 2025” کے لیے منتخب کیے جانے کا اعلان

سولاپور:14؍اکتوبر( نامہ نگار)اردو زبان میں سائنسی تعلیم کے فروغ، جدید تدریسی طرزِ عمل کے استعمال اور طلبہ میں تحقیق و تخلیق کی روح بیدار کرنے کے غیر معمولی کارناموں کے اعتراف میں، سولاپور کے معروف معلمِ سائنس جناب جنید عبدُالقیوم شیخ کو "ایم۔جی۔ پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ – 2025” کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اختر حسین محمد شفیع پٹیل کے جاری کردہ مکتوب کے مطابق، سال 2025ء کے لیے اس باوقار قومی ایوارڈ کے لیے مہاراشٹر کے معروف معلمِ سائنس جناب جنید عبدُالقیوم شیخ (ایس۔ایس۔اے اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف سائنس، سولاپور) کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ یہ فیصلہ جمع کرائے گئے دستاویزات اور علمی خدمات کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا۔
یہ ایوارڈ جنید عبدُالقیوم شیخ کو 8 نومبر 2025ء کو جے سنگھ پور، ضلع کولہاپور میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
جنید عبدُالقیوم شیخ گزشتہ چوبیس (24) سال سے درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ آپ نے مرکزی اردو کونسل (وزارتِ فروغِ انسانی وسائل، حکومتِ ہند) کی مالی اعانت سے سائنس کے موضوع پر تین معیاری کتابیں تصنیف کیں، جن میں سے آپ کی معروف تصنیف "مسلم سائنسدانوں کی سائنسی خدمات” کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی نے 2017ء میں بہترین ادیب ایوارڈ سے نوازا۔
اب تک آپ کو بہترین معلم اور بہترین مصنف کی حیثیت سے چودہ سے زائد ریاستی و قومی اعزازات سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ آپ کے علمی مقالات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور مولانا آزاد یونیورسٹی، حیدرآباد میں پیش ہو چکے ہیں، جب کہ آپ کے پچاس سے زائد سائنسی و تعلیمی مضامین ہندوستان اور پاکستان کے مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہوئے ہیں۔
اردو زبان میں سائنسی شعور کے فروغ کے لیے آپ کی زیرِ ادارت علمی ویب سائٹ
www.scienceinurdu.com
کو ملک و بیرونِ ملک میں ایک معتبر علمی و تحقیقی حوالہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے