किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جنگ میں ایران فتح یاب ہوگا اور اسرائیل کو شکست ہوگی: خامنہ ای

تہران:17؍جون:ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پانچویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ ایسے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران اسرائیل پر فتح حاصل کرے گا۔
"حملے صبح تک جاری رہیں گے”
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر رات بھر حملے جاری رہیں گے۔ اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کی شب اطلاع دی تھی کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے بھی واضح کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے "مسلسل حملوں” پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ایک ہنگامی بیان میں کہا گیا کہ تہران "اسرائیل کی رات کو دن میں بدل دے گا”۔ایرانی خبر رساں ادارے "تسنیم” کے مطابق حالیہ حملوں میں تل ابیب اور حیفا کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہ تمام پیش رفت اس اطلاع کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ایرانی سرکاری میڈیا نے پیر کی شب کہا تھا کہ ایران اسرائیل کے خلاف "تاریخ کا سب سے بڑا اور شدید میزائل حملہ” کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی نے ایک اعلی سکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایران اس بار ایک "غیر معمولی اور فیصلہ کن” حملے کی تیاری کر رہا ہے جو موجودہ تصادم میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا۔ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایسنا” کے مطابق ایران نے اسرائیل کے اہم فوجی اور انٹیلی جنس مراکز کو نشانے پر رکھا ہے، جن میں حیفا کے قریب واقع رامت ڈیوڈ ایئر بیس بھی شامل ہے۔ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ "اگلے چند گھنٹوں میں ایران ایک بھرپور اور مناسب جواب دے گا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کے حق کے تحت ہوگا”۔
انتقام کی دھمکی
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں اسرائیل کے حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیل نے 13 جون کی شب "چڑھتا ہوا شیر” کے نام سے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا، جس میں ایران کے فوجی اڈوں، جوہری تنصیبات، وزارت خارجہ اور پولیس کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، اسرائیل نے درجنوں اعلی فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنس دانوں کو بھی قتل کیا۔اسرائیلی حملے کے صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر، ایران نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں میزائل داغے اور کشیدگی کی شدت میں نمایاں اضافہ کر دیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے