किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیے

غزہ:۲۳؍نومبر:جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے ملک میں اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے اور تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے حق میں پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی ہے۔ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوتا اور مذاکرات میں حصہ نہیں لیتا اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں ہوں گے۔جنوبی افریقہ کے اخبار eNCA نے کہا کہ "جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے ووٹ دیا اور فیصلہ کیا کہ اسرائیلی سفارت خانہ بند کر دیا جائے اور سفارتی تعلقات منقطع کر دیے جائیں۔ارکان پارلیمنٹ نے جنوبی افریقہ میں اسرائیلی سفیر ملک سے بے دخل کرنے کے حق میں بھی ووٹ دیا۔ پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ اقدامات اس وقت تک نافذ العمل رہیں گے جب تک اسرائیل جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوتا اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مذاکرات میں شرکت نہیں کرتا۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اس سے قبل غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی اور جنگی جرائم سے تعبیر کیا تھا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کی بحالی پر زور دیتا ہے، جنگ بندی کے نظام کی نگرانی اور مشاہدہ کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فلسطین میں اقوام متحدہ کی افواج کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا۔رامافوسا نے ایک اور بیان میں یہ بھی اعلان کیا کہ ان کے ملک نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرائی ہے۔دی ہیگ نیدرلینڈز میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اعلان کیا کہ اسے پانچ ممالک کی جانب سے "غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں قابض طاقت اسرائیل کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم” کی تحقیقات کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے