कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جنتور میں کتاب پربھنی ضلع آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد کی شاندار پذیرائی

پربھنی:17؍فروری (محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) محمد ضیاء الدین کی مرتبہ کتاب پربھنی ضلع آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد :ایک سیاسی سماجی تعلیمی ادبی معاشرتی ثقافتی اور مذہبی جایزہ کی جنتور شہر میں شاندار پذیرائی کی گئی ۔ اس سلسلے میں جنتور کے نوجوان انجنیئر عبدالاحد شیخ کی جانب سے ضلع پریشد ہای اسکول جنتور میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام اس کتاب کے تعارف اور رونمائی کے لیے کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت پربھنی ضلع جمیعت علماء کے صدر مفتی عبد الرشید صاحب نے کی جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر عرفان آغای پٹیل جناب منظور قادری صدر مدرس ضلع پریشد اسکول جناب شہاب الدین فاروقی صدر مدرس ضلع پریشد اسکول جنتور تھے۔ پروگرام کا آغاز ضلع پریشد اسکول سی پی ایس کی طالبات کی تلاوت کلام پاک اور نذرانہ نعت سے ہوا ۔ پروگرام کی غرض و غایت اور اس کتاب و کتاب کے مولف محمد ضیاء الدین کا تعارف نہایت موثر انداز و الفاظ میں پیش کیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر عرفان آغائی پٹیل نے اس کتاب کی تیاری اور اس کے مواد کو اکٹھا کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے لیے جناب ضیاء الدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک شاندار کاوش قرار دیا ۔ جناب شہاب الدین فاروقی نے اسے ایک بہترین دستاویز قرار دیتے ہوئے اسے نئی اور پرانی نسل کے بیچ ایک پل قرار دیا اور اسے زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کتاب کے مرتب محمد ضیاء الدین نے اسے اپنے تاریخی تہذیبی و سماجی ورثے کے تحفظ کی ایک کوشش قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایک ایسے دور میں جب کہ حکومتی سطح پر ہماری تاریخ اور ہمارے کارناموں کو مسخ کر کے ہماری نسلوں کو احساس کمتری میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اپنے اس ورثے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ مفتی عبدالرشید صاحب نے اپنے ولولہ انگیز صدارتی خطاب میں سب ہی مقررین کی تقاریر کا جائزہ لیتے ہوئے محمد ضیاء الدین کی اس شاندار کوشش کو کارنامہ قرار دیا ۔ اس موقع پر کتاب کے مرتب محمد ضیاء الدین کی تمام لوگوں کی جانب سے گلپوشی کی گئی انجنیئر عبدالاحد کے شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے