किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جمہوری ملک میں اٹھے ہوئے ہاتھوں کی قیمت ہوتی ہے

ناندیڑ قریش برادری کا اہم فیصلہ

تحریر:مفتی محمد احمد خان قاسمی
(امام وخطيب مسجد قریشہ بارہ امام منیار گلی ناندیڑ)

موجودہ حکومت مسلسل 2014 ءسے مسلمانوں پر ظلم وستم کرتے آرہی ہے ،اسی ظلم میں ایک قانون بیل کی گوشت پر پابندی کا ہے جو 2015 ءمیں اس حکومت نے نافذ کیا ،اس سے جہاں قریش برادری کو نقصان ہوا مدارس کو بھی ہوا ،لیکن اس کے بعد بھی پولیس اور ہندو پریشد کا ظلم بڑھتا گیا ، کبھی جانور ضبط کئے جا تے ، کبھی قریش برادری کے افرادکو مارا جاتا اور ہندوستان میں بہت سے قریشی حضرات نے اس ظلم میں اپنی جان گنوائی ہے، اپنا پیسا گنوایا ہے۔ لیکن سب سے پہلے دُھلیا مالیگاؤ ں اور اب چلتے ناندیڑ میں بھی اس تحریک کا آغاز ہوا ہے اور گوشت کاٹنے اور جانور کی خرید وفروخت کا مکمل بائیکاٹ کا’’ناندیڑ کی قریش برادری‘‘ نےآج ضلع کے تمام لوگوں کے رائے مشورہ سے اعلان کیا ہےکہ بروزہفتہ 19 جولائی2025ءسےجانوروں کی خرید وفروخت اور کاٹنا بند ۔ اللہ ان کی اس تحریک کو کامیاب فرمائے کیوں کہ ہماراملک ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک میں اٹھے ہوئے ہاتھوں کی قیمت ہوتی ہے جھکے ہوئے ہاتھوں کی نہیں۔ اور میں تمام ہی مسلمانان ناندیڑ سے گذارش کرتا ہوں وہ ہر معاملے میں قریش برادری کا ساتھ دے کیونکہ اللہ کی ایک حلال کردہ چیز کو حرام کیا گیا ہے اور گوشت جہاں کا ٹناقریش برادری کا کام ہے تو اس کا کھانا تمام مسلمان کا عمل ہے ۔ اس لئے ہر مسلمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس تحریک میں قریش برادری کا ساتھ دے اوراتحاد واتفاق کا ثبوت پیش کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے