कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت پنجم و ہشتم کے اسکالرشپ کے شاندار نتائج

سرسید اُردو پرائمری اسکول مومن پورہ کے طلباءکا شاندار مظاہرہ

ناندیڑ:2؍مئی ( نامہ نگار) یکم مئی مہاراشٹرا ڈے کے موقع پر سرسید اُردوپرائمری اسکول ، مومن پورہ ، ناندیڑ کی جانب سے اسکالرشپ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکی تہنیتی ،وجماعت ہشتم،8ویںکے طلباءکی وداعیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، مدرسہ ہٰذا میں زیر تعلیم جماعت پنجم کے 5طلباءنے اسکالرشپ امتحانات میں حصہ لیا تھا ،اور پانچوںنے ہی نمایاں نمبرات سے کامیابی درج کی ۔ ان طلباءکی کامیابی میں اسکول کے ٹیچرس کا اہم رول رہا، امتحانات کی تیاری کےلئے ٹیچرس نے بچوں کی تعلیمی قابلیت کو سنوارنے اور امتحان کی تیاری کےلئے ایکسٹر اکلاسیس کا نظم بھی کیا ،اسکالرشپ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباءمیں عبدالہادی محمد ضمیرجنہوں نے 296میں سے 226نمبرات لئے ، تحریم فاطمہ محمد جاویدنے296میں سے 224 ، حفصہ عمارہ شیخ دستگیر296میں سے 194 ، عائشہ کوثر فیروز خان296میں سے 182 ، ہاجرہ فاطمہ عبدالوحید296میں سے 168نمبرات لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔اس کے علاوہ جماعت ہشتم سے ایک طالب علم محمد زیشان محمد شکیل نے بھی اسکالرشپ امتحان میں کامیابی درج کی ۔طلباءکی اس شاندا ر کارکردگی پر آج اسکول کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے انہیںتہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے الاقصی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد مختار احمد امجد موجود رہے ۔ اس تقریب میں طلباءکی رہنمائی کرتے ہوئے محمد مظفر الدین سرنے بچوں کو مستقبل میںبھی اپنا مقصد پر ڈٹے رہنے کا مشورہ دیا، انہوںنے بچوں کو یقین دلایا کہ تعلیمی محاذ اور جائزہ مقاصدکی تکمیل کےلئے مستقبل میں بھی اسکول انتظامیہ ، ٹیچرس و اسٹاف عملہ ہمیشہ انہیں تعاون کرتا رہے گا۔ اس تقریب میں حمیرہ انجم ، زہرہ تسنیم ، میمونہ تبسم ،شہناز بیگم، رضوانہ بیگم ، سمیہ شہوین اور ڈاکٹر انیس الرحمن نے بھی طلباءکی رہنمائی کی ۔تقریب میں طالب علم کے سرپرست حضرات بھی شریک رہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے