कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت اسلامی ہند پر بھنی کی جانب سےمرحوم حکیم عبد الستار خان کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد

پر بھنی:11؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 4/ اگست 2025 کو حکیم عبد الستار خان رکن جماعت اسلامی پر بھنی کا اورنگ آباد میں سانحہ ارتحال ھوا اس ضمن میں بتاریخ 8/ اگست کو روبی فنکشن ہال پر بھنی میں بعد نماز عشاء تعزیتی نشست کا اہتمام جماعت اسلامی پر بھنی کی جانب سے کیا گیا ۔نشست کی صدارت سید نجم الحسن نے کی۔ اور بطور مہمان خصوصی غلام محمد مٹھو، مولا نا رفیع الدین اشرفی موجود تھے۔ مولانا مشتاق ندوی نے تلاوت قران سے نشست کا آغاز کیا۔ اس موقع پر امیر مقامی عبدالمنان خان نے اپنے افتتاحی خطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں تعزیت کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سنت نبوی ہے۔ جس کا مقصد مرنے والے کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی جتانا اور صبر کی تلقین کرنا اور دعائے مغفرت کرنا ہے۔ نیز مرنے والے کے کارنامے اور خوبیاں بیان کرنا ہے تا کہ آنے والی نسلیں اُن کے نقشہ پا پر چلیں۔ ذ کی الدین خطیب نے مرحوم سے متعلق کہا کہ خان بابا بڑے دل گردے والے اور حق گو انسان تھے۔ بعد ازاں مرحوم کے حقیقی بھانجے ، ڈاکٹر ہدایت اللہ خان نے عبدالستار خان کے خاص پہلووں کو اجاگر کیا اور ان کی آمد بھارت میں کیسی ہوئی اس کا ذکر کیا۔ نانا عزیز خاں کی نگرانی میں خان صاحب کی ترتیب کہاں ہوئی اس بات سے سامعین کو واقف کروایا ۔عبید الہی خان نے کہا کہ یہ تعزیتی نشست تاریخی ہے۔ حکیم عبد الستار خان مرد مجاہد تھے۔ بے باکی انکا خاصہ تھا۔ شاکر خان نے طالب علمی کے زمانے کے حالات اور حکیم صاحب کے ساتھ کا ذکر کیا۔ مٹھو بھائی نے حکیم صاحب سے پچاس سالہ رفاقت کا ذکر کیا۔ مولا نا رفیع الدین اشرفی صاحب نے کہا کہ حکیم صاحب نے ہر مسلک کے لوگوں سے رفاقت رکھی اور لوگوں میں دین کو عام کیا ۔ صدارتی خطاب میں سید نجم الحسن صاحب نے تمام مقررین کا احاطہ کرتے ہو حکیم صاحب کی زندگی کے تمام پہلووں پر روشنی ڈالی۔ دعائے مغفرت پر نشست کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے