कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت اسلامی ہند، اردھا پورکے زیر اہتمام خطابِ عام حقوقِ ہمسایہ مہم

اردھاپور :24؍نومبر(شیخ زبیر )جماعتِ اسلامی ہند اردھا پور کی جانب سے حقوقِ ہمسایہ مہم کے تحت سیّد فنکشن ہال میں ایک عظیم الشان اور مؤثر خطابِ عام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے اس مہم کی اہمیت اور شعور کی بڑھتی ہوئی فضا کا خوب اندازہ ہوتا ہے۔ پروگرام کی صدارت اور رہنمائی کے لیے درج ذیل مہمانانِ گرامی نے شرکت فرمائی۔مہمان خصوصی مولانا عبدالقوی فلاحی صاحب، اورنگ آباد،انچارچ فیملی کونسلنگ سینٹر حلقہ مہاراشٹرا،محمد اظہر الدین صاحب، ناندیڑ سابق صدر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO)، دیگر معزز مہمان عبدالغفار چودھری صاحب ناظم ضلع، جماعت اسلامی ہند،ناندیڑ،محترم توصیف خان صاحب (شعبہ طب،اورنگ آباد)، خطابات کا خلاصہ، مہمانانِ گرامی نے اپنے پراثر اور مدلل خطابات میںپڑوسیوں کے حقوق کی اہمیت اور اسلام کے پیش کردہ جامع نظامِ معاشرت کو واضح کیا۔موجودہ مادّہ پرست ترقی یافتہ دنیا کی اخلاقی زبوں حالی کا ماضی کے معاشرتی اقدار سے تقابلی جائزہ پیش کیا۔اس حقیقت پر زور دیا کہ وہ سماجی ہم آہنگی، انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کا نظام جو اسلام تشکیل دیتا ہے، دنیا کا کوئی دوسرا مذہب اس درجہ پیش نہیں کر سکتا۔پروگرام کا اختتام امیرِ مقامی کے پُرخلوص تشکریہ کلمات اورناظمِ مہم سلیمان خان صاحب کی پُراثر دعا پر ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے