कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعتِ اسلامی ہند، اردھا پور کی جانب سے صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

اردھاپور:29؍دسمبر (شیخ زبیر) اسلامی ہند، اردھا پور کی جانب سے صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔یہ کیمپ فارغین ایس آئی او، جی آئی او، امیدوار ارکان، کارکنان اور متفقین کے لیے منعقد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد جماعتِ اسلامی ہند کا جامع تعارف پیش کرنا اور کارکنان کے حلقے میں نئے افراد کی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔الحمدللہ اس پروگرام میں مرد و خواتین سمیت مجموعی طور پر تقریباً 150 افراد نے شرکت کی۔ کیمپ میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے محترم زبیر احمد خان صاحب (جوائنٹ سیکریٹری، حلقہ مہاراشٹرا) اور محترم امیر حمزہ صاحب (ناندیڑ) نے شرکت فرمائی۔ دونوں معزز مہمانان نے اجتماعیت کی اہمیت اور جماعتِ اسلامی ہند کی تشکیل، مقاصد اور جدوجہد پر نہایت مؤثر اور مفید گفتگو کی، جس سے شرکاء نے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔تقاریر کے بعد سوال و جواب کا خصوصی سیشن رکھا گیا، جس میں مرد و خواتین شرکاء کی جانب سے جماعت کی تشکیل، دائرۂ کار، ترجیحات، پائی جانے والی غلط فہمیاں اور مختلف اشکالات پیش کیے گئے، جن کے مہمانانِ کرام نے تسلی بخش اور جامع جوابات دیے۔بعد ازاں شرکاء کے تاثرات کا مرحلہ رکھا گیا، جس میں جماعتِ اسلامی ہند کی سرگرمیوں اور کاموں کو سراہا گیا، آخر میں امیرِ مقامی کے اختتامی کلمات کے ساتھ اس خصوصی کیمپ کا باضابطہ اختتام ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے