कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعتِ اسلامی ہند، اردھاپورکے زیرِ اہتمام عید ملن پروگرام کا کامیاب انعقاد

اردھاپور:6؍اپریل (شیخ زبیر) جماعتِ اسلامی ہند، اردهاپور کے زیرِ اہتمام عید ملن پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس باوقار تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جماعتِ اسلامی ہند کے معروف مراٹھی ترجمان *جناب ڈاکٹر رفیق پارنیرکر صاحب* کو مدعو کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ شہرِ اردهاپور کی معزز شخصیات میں تحصیلدار صاحب، محکمۂ پولیس سے پی آئی صاحب، نگر پنچایت کے سی ای او، اور سرکاری میڈیکل آفیسر صاحب کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن میں سے *میڈیکل آفیسر جناب ڈاکٹر ڈاڈھاڈے صاحب* نے شرکت فرمائی۔ ان معزز مہمانوں کی موجودگی نے پروگرام کو مزید وقار بخشا۔الحمدللہ، یہ پروگرام اپنے مقاصد کے اعتبار سے نہایت کامیاب رہا۔ اس کا بنیادی مقصد سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا، مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا، اسلام سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مثبت انداز میں پیش کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ موجودہ نفرت آمیز ماحول کو محبت، بھائی چارہ اور اخوت میں تبدیل کرنے کا پیغام بھی دیا گیا۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر رفیق پارنیرکر صاحب نے نہایت مؤثر، دلنشین اور سادہ انداز میں خطاب فرمایا۔ انہوں نے عیدالفطر، ماہِ رمضان، روزہ، زکوٰۃ اور صدقۂ فطر جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے انسانیت، فطرت اور دینِ اسلام کو ایک فطری مذہب کے طور پر بہترین انداز میں پیش کیا، جسے سامعین نے بے حد سراہا۔پروگرام کے دوران مہمانوں کی تواضع کے لیے شیر خورمہ کا بھی عمدہ نظم کیا گیا تھا، جس نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ اس تقریب میں تقریباً 150 برادرانِ وطن اور 60 دینی بھائیوں نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت امیرِ مقامی جناب جاوید چوہدری صاحب نے انجام دی، جبکہ نظامت کے فرائض رکنِ جماعت جناب شاہد صدیقی صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیے۔آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے