कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جلگاؤں مُسلم قائدین نے یاول میں ہوئے قتل کو لےکر پولیس انتظامیہ سے کی تفصیلی مُلاقات

جلگاؤں :21؍ستمبر(نامہ نگار)20 ستمبر کو جلگاؤں وقف کو آرڈنیشن کمیٹی نے تیسری بار ياول کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے مُلاقات کر اُنکو تسلی دیتے ھوئے ہر طرح کی مدد کی -آپ کو معلوم ہے کہ چند روز قبل یاول میں ایک 6 سالہ معصوم عبد الحنان کو بڑی بے دردی اور وحشیانہ انداز سے قتل کر دیا گیا تھا۔ کمیٹی نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا، صورتحال کو پرامن کرنے، ملزمان کی گرفتاری، شواہد اکٹھے کرنے اور امن برقرار رکھنے میں مدد کی۔ متاثرہ خاندان جلگاؤں بھی آیا اور کمیٹی کے صدر مفتی محمد ہارون ندوی اور کوآرڈینیٹر عبدالکریم سالار سے اقراء کالج میں ملاقات کی، جہاں وہ اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ ماہر وکلاء کے ساتھ کام کرتے رہے۔ گزشتہ روز تیسری بار کمیٹی نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور پھر یاول پولیس تھانے کا دورہ کیا۔ پولیس انسپکٹر دھربیلے نے ایک گھنٹہ تک تفصیلی ملاقات کی، کیس کی تمام باریکیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کام کیسے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی طرح کمیٹی کے ارکان نے دہیگاؤں میں ۲۱ سالہ جوان عمران پٹیل قتل کیس پر بھی تفصیلی بات کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ دورہ بہت کامیاب رہا۔ اللہ سب کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ آمین۔اس دورے میں کمیٹی کے صدر مفتی محمد ہارون ندوی کے ساتھ کوآرڈینیٹر عبدالکریم سالار، سید ایاز علی، خالد بابا باغبان اور عرفان سالار،اور ایڈوکیٹ علیم شیخ بھی موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے