किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جلسہ تقسیم انعامات بضمن تعلیمی جریدہ المؤید تحریری جنرل نا لج کوئز مقابلہ

پربھنی:7 فروری (محمد سرور شریف نامہ نگار) بتاریخ 6 فروری بروز منگل مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات بضمن تعلیمی جریدہ الموید تحریری جنرل نالج کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس جلسہ کی صدارت مدرسہ ہذا کے صدر مدرس محمد عبدالباسط نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمدمٹھو ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمیسہ محمد جنید اور مدرس ھذا کے سابقہ مدرس نور محمد خان شہ نشین پر جلوہ افروز تھے ۔ قرآن پاک کی تلاوت سید عفان سید ضمیر نے کی جبکہ نعت نبی ﷺپڑھنے کی سعادت سید اسجد سید اطہر نے حاصل کی ۔ مہمانان نےاپنی مخاطبت میں اخبارات پڑھنے نے مطالعے کرنے کی اہمیت اور اس کے فوائد سے طلبہ کو واقف کرواتے ہوئے انہیں مزید مقابلہ جات میں حصہ لینے کی ترغیب دی ۔ صدر جلسہ اور مہمانان کے ہاتھوں انعام اول شیخ زیان شیخ شاہد متعلم جماعت چہارم ب انعام دوم ،ارشان خان مجیب خان متعلم جماعت چہارم الف انعام سوم محمد فراز غلام حسین متعلم جماعت ہفتم ب ترغیبی انعام عمار خان عمران خان متعلم ششم ب ترغیبی انعام امیمہ فاطمہ عبدالحبیب متعلم چہارم (د) نوازا گیا ۔اسی طرح اس جلسہ تقسیم انعامات میں انعام حاصل کرنے والے طلبہ کے سرپرست کا استقبال کرتے ہوئے انہیں بھی انعامات سے نوازا گیا ۔ قارئین واضح ہو کے طلباء کے مطالعہ کےشوق کو پروان چڑھانے نصابی و غیر نصابی مواد کو پڑھنے کے ذوق کو پیدا کرنے طلبہ میں جدید تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے اساتذہ کی تعلیمی فکریں طلبہ و سرپرست حضرات میں منتقل کرنے اور المؤید جریدے کے ذریعے طلبہ و سرپرست حضرات کا ادارے سے قلبی رابطہ بڑھانے ان مقاصد کے حصول کے لیے ہر سال المؤید جریدہ گزشتہ کئی برسوں سے پابندی سے شائع ہوتا آرہا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے