कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جس کی آغوش میں پلتی ہے حیات امم

پربھنی:14؍جنوری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو اپنے والدین کا حق پہچاننے کی خود تاکید کی ہے اُس کی ماں نے ضعف پر ضعف اُٹھا کر اسے اپنے پیٹ میں رکھا اور دو سال اُس کو دودھ چھوٹنے میں لگے (اس لیے ہم نے اس کو نصیحت کی کہ ) میرا شکر کر اور اپنے والدین کا شکر بجالا ، میری ہی طرف تجھے پلٹنا ہے (سورہ لقمان: آیت نمبر 14)۔
قارئین عورت کا سب سے اونچا مقام بحیثیت ماں ہوتا ہے جس کی آغوش میں قوموں کا مستقبل پلتا ہے ماں کی گود ہی وہ پہلی تربیت گاہ ہے جہاں سے معاشرے کے امام جنم لیتے ہیں سیکڑوں صفات و خصوصیات اور مجاہدات و ریاضت کی خوشبوؤں سے ماں کا خمیر تیار ہوتا ہے جب وہ ماں دھرتی پر اپنے پاؤں رکھتی ہے تو اس کے پیروں تلے جنت ملتی ہے اور اس کی عظمت کے ترانے آسمان میں گونجتے ہیں۔ ایک عورت اپنی ذات میں خود ایک معاشرہ ہوتی ہے۔ کسی بھی معاشرے کی صورتحال جاننے کیلئے اس کے ماؤں کی گود کو دیکھ لیجئے جیسی ماں گود ہو گی معاشرہ بھی ویسا ہی ڈھلتا ہے۔ کسی بھی قوم کی اصل قوت و عمل کا سر چشمہ نوجوان نسل ہوتی ہے۔ اگر ہماری نوجوان بچیاں اور طالبات اس کی اہمیت جان لیں تو اُمت مسلمہ کی نوجوان نسل انقلاب پیدا کر دے گی۔ لیکن اس دور کا سب سے نازک اور اہم مسئلہ ماؤں کی تربیت ہے۔ اگر قوموں کی تربیت کی ذمہ داری مائیں ہی اپنی حقیقی فکر سے لا پرواہ ہو جائیں تو اس قوم کے جیالے اور با صلاحیت نوجوان بھی گمراہ ہونے سے نہیں بچ سکتے۔ مسلمان مائیں زیادہ حقدار اور ذمہ دار ہیں کہ انہیں ان کے اصل مقام و مرتبہ سے آگاہ کیا جائے۔ تربیت کا نظم کیا جائے تا کہ ایک ماں کے ساتھ ہی ایک نسل نو کی تربیت ہو سکے۔ حالات حاضرہ میں مسلمان ماؤں کی ایسی تربیت اور فکر کو مضبوط بنانے کیلئے حلقہ خواتین ( جماعت اسلامی ہند) اور غیور و باشعور لڑکیوں کی تنظیم (GIO) کی جانب سے بتاریخ 19 جنوری 2025 بروز اتواربمقام عیدگاہ میدان جنتور روڈ پربھنی، بوقت دو پہر 2 بجے تا شام 5 بجے عظیم الشان خواتین کا نفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس عظیم الشان خواتین کانفرس سے ڈاکٹر جاوید مکرم صدیقی رکن شوری ، جماعت اسلامی ہند ، حلقہ مہاراشٹر ) مولا نا رفیع الدین اشرفی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ) محترمہ عطیہ صدیقہ رکن مرکزی (مجلس شوری JIH ، دہلی )محترمہ صدیقہ ثمر صالحاتی (صدر معلمہ دار العلوم نعمانیہ پربھنی ) خطاب فرمائیں گے ۔ شہر پربھنی کی خواتین اور طالبات سے اس پروگرام میں شرکت کی پر خلوص گزارش حلقہ خواتين ، جماعت اسلامی هند پربھنی و GIO پربھنی نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے