कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جدید ہندوستان کے معمار قوم : پنڈت جواہر لعل نہرو

از قلم: تسنیم کوثر انصار پٹھان
کلیان ۔تھانے

پنڈت جواہر لال نہرو بھارت کے پہلے وزیرِ اعظم اور جدید ہندوستان کے معمار مانے جاتے ہیں۔ ان کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو الہ آباد میں ہوئی۔ نہرو کا تعلق ایک معزز کشمیری برہمن خاندان سے تھا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کیمبرج یونیورسٹی، انگلینڈ سے حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے قانون کی تعلیم مکمل کی اور بیرسٹر بن گئے۔نہرو نے بھارت کی آزادی کے لیے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور مہاتما گاندھی کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا۔ آزادی کی تحریک کے دوران انہیں کئی بار جیل جانا پڑا، لیکن ان کا عزم اور حوصلہ ہمیشہ بلند رہا۔ وہ جدید خیالات اور سیکولر نظریات کے حامل تھے اور چاہتے تھے کہ بھارت ایک جدید، ترقی پسند اور جمہوری ملک بنے۔1947 میں بھارت کی آزادی کے بعد نہرو ملک کے پہلے وزیرِاعظم بنے۔ ان کی قیادت میں بھارت نے صنعت، زراعت، تعلیم اور سائنس کے میدان میں اہم پیش رفت کی۔ انہوں نے "عدمِ اتحاد کی تحریک” میں بھی اہم کردار ادا کیا اور دنیا کو سرد جنگ کے دوران ایک تیسری راہ دکھانے کی کوشش کی۔ ان کا نظریہ پنچ شیل” تھا، جس کا مقصد عالمی امن اور دوستی کو فروغ دینا تھا۔
اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں،،،
پھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے،،،
پنڈت جواہر لال نہرو کو بچوں سے بے حد محبت تھی ۔ ان کی یہی شفقت اور محبت بچوں کے دلوں میں ان کے لیے خاص مقام بناتی ہے۔ نہرو کو بچے بہت پسند تھے، اور انہیں ہمیشہ خوش اور مسکراتا دیکھنا چاہتے تھے۔ اس پیار کی وجہ سے بچے بھی انہیں "چاچا نہرو” کہہ کر پکارتے تھے۔نہرو کو یقین تھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور انہی پر ملک کی ترقی کا انحصار ہے۔ ان کے نزدیک بچوں کی اچھی تعلیم، صحت، اور بہتر نشوونما ضروری تھی۔ اسی لئے انہوں نے بچوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے اور ہمیشہ تعلیمی اور معاشرتی بہتری کی کوششیں کیں۔ بچوں کے ساتھ ان کی محبت اور ان کا بچپن سے لگاؤ، ان کے کردار کا ایک خاص پہلو رہا۔نہرو کی سالگرہ، 14 نومبر، کو بھارت میں "یوم اطفال” کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ ان کی بچوں سے محبت اور ان کی خدمات کو یاد کیا جا سکے۔ اس دن بچوں کی خوشی اور ان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں، تاکہ ان کے روشن مستقبل کے لیے کام کیا جا سکے۔
پنڈت نہرو 27 مئی 1964 کو انتقال کر گئے، لیکن ان کے نظریات، خدمات اور بھارت کی ترقی میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے