कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جامعۃ البنات حیدرآبادمیں 8 نومبر کو یوم اقبال اور یوم تعلیم کا انعقاد

حیدرآباد۔4/نومبر(پریس نوٹ)جامعۃ البنات حیدرآباد جنوبی ہند کی اولین دینی تعلیمی درسگاہ ہے۔ جہاں لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف ایکٹیویٹیز کے ذریعے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی ان کی فکری تربیت اور ذہنی بالیدگی کے لیے مختلف موضوعات پر توسیعی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ چنانچہ ماہ نومبر میں یوم اقبال اور یوم تعلیم کی مناسبت سے ہفتہ 8 نومبرکو 10:30بجے توسیعی لکچر کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں پروفیسر ناصر الدین ’علامہ اقبال کا پیغام نوجوانوں کے نام‘کے عنوان سے اور جناب پروفیسر محمد محمود صدیقی (سینئر پروفیسر مانو) ’حالات حاضرہ میں مولانا آزاد کا پیغام‘کے عنوان کے تحت اپنے محاضرات پیش کریں گے۔ جلسہ کی نگرانی ابو عمار رفیق احمد نظامی کریں گے۔انتظامیہ جامعۃ البنات نے خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے