कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جامعہ قاسم العلوم کوکٹ پلی میں عظیم الشان جلسہ دستار بندی

حیدرآباد 2جنوری (راست) مولانا دیانت حسین ناظم جامعہ کی اطلاع کے بمو جب،جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم،ایلما بنڈہ، کوکٹ پلی،حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک روزہ ساتواں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان "تحفظ ایمان و دستار بندی حفاظ کرام” بتاریخ 3جنوری 2026 بروز ہفتہ،بعد نماز مغرب احاطہ جامعہ،متصل مسجد ابوبکر صدیق،ایلما بنڈہ میں منعقد ہوگا،جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی صاحب،استاد حدیث وفقہ دارالعلوم حیدرآباد فرمائیں گے اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے قائد ملت حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ،شرکت فرمائیں گے،اسی طرح ملک کے نامور اور معروف خطیب حضرت علامہ مولانا کفیل اشرف صاحب لکھنؤ کا خصوصی خطاب ہوگا،جلسے کا آغاز قاری محمد غفران رشیدی صاحب،استاذ جامعہ کی تلاوت سے ہوگا،ممتاز نعت خواں،مولانا مفتی طارق جمیل قاسمی اور قاری مزمل حیات صاحب نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔معروف ناظم اجلاس جناب مجاہد حسنین حبیبی صاحب جلسے کی نظامت اور مولانا سرفراز احمد ملی القاسمی ممتاز صحافی و کالم نگار روزنامہ منصف حیدرآباد،جلسے کی نگرانی فرمائیں گے۔اس موقع پر جامعہ سے تکمیل حفظ قران کرنے والے 16 حفاظ کرام کی دستار بندی علماء کے ہاتھوں کی جائے گی،طلبہ جامعہ کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا،خواتین اسلام کے لیے پردے اور تمام شرکاء کے لیے تناول طعام کا نظم رہے گا،ان شاءاللہ۔انتظامی کمیٹی نے عامتہ المسلمین اور خواتین و حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے،مزید تفصیلات کے لیے دیے گئے نمبرات 9849586437 یا 8121166916 پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے