कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ثناء ٹینٹ ہاؤس اینڈ منڈپ ڈیکوریشن کی دوسری برانچ کا شاندار افتتاح

ناندیڑ:19؍دسمبر(نامہ نگار) ناندیڑ شہر کے الاقصیٰ روڈ، بی اینڈ سی کالونی میں ثناء ٹینٹ ہاؤس اینڈ منڈپ ڈیکوریشن کی دوسری برانچ کا شاندار افتتاح 19؍دسمبر کو نمازِ جمعہ کے بعد حضرت مفتی عبیدالرحمن اشاعتی (امام مسجد عابدین، نئی آبادی، ناندیڑ) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کاروبار میں برکت، ترقی اور کامیابی کی خصوصی دعا کی گئی۔افتتاحی تقریب میں شہر کی معزز مذہبی شخصیات میں مفتی محبوب احسان قاسمی (امام و خطیب مسجد سارہ، واگھی روڈ، ناندیڑ)، مفتی عبدالعلیم قاسمی (امام مسجد صالحین، پیر برہان نگر، ناندیڑ)، مولانا اظہر صاحب اشاعتی (امام مسجد ابوبکر صدیقؓ، لیبر کالونی، ناندیڑ) کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ علاقے کے معززین، دوست احباب اور کاروباری حلقوں سے وابستہ افراد کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ثناء ٹینٹ ہاؤس اینڈ منڈپ ڈیکوریشن کے پروپرائٹر شیخ کیف شیخ شکیل کی جانب سے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ نعیم، شیخ افروز (سابق کارپوریٹر ایم آئی ایم)، شیخ فیروز، شیخ وسیم، شیخ محبوب، شیخ فیض اور شیخ عضیر نے بھی مہمانوں کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور انتظامات میں فعال کردار ادا کیا۔ثناء ٹینٹ ہاؤس اینڈ منڈپ ڈیکوریشن اپنے معیاری اور جدید خدمات کے لیے شہر میں ایک نمایاں نام بن سکتا ہے۔ یہاں شادی بیاہ، ولیمہ، استقبالیہ، سالگرہ، مذہبی اجتماعات، جلسے، کارپوریٹ پروگرام اور دیگر تقریبات کے لیے ہر قسم کے جدید و خوبصورت ٹینٹ، منڈپ اور ڈیکوریشن کا انتظام دستیاب ہے۔ یہاں دلکش اسٹیج ڈیکوریشن، جدید لائٹنگ سسٹم، ایل ای ڈی لائٹس، فانوس، فلاور ڈیکوریشن، تھیم بیسڈ ڈیکوریشن، پردہ جات، قالین، صوفہ سیٹ، کرسی میزیں، شامیانے، واٹر پروف ٹینٹ، ڈوم شیپ منڈپ، واک وے ڈیکوریشن اور دلہن اسٹیج کی خصوصی آرائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یہاں ساؤنڈ سسٹم، مائیک سیٹ اپ، جنریٹر، کولر، پنکھے، ہیٹر (موسم کے مطابق)، بیک ڈراپ، فوٹو زون، داخلی گیٹ ڈیکوریشن اور روشنیوں کے منفرد ڈیزائن بھی دستیاب کروائے جائیں گے، جو کسی بھی تقریب کو خوبصورتی اور وقار بخشتے ہیں۔ ثناء ٹینٹ ہاؤس اینڈ منڈپ ڈیکوریشن میں معیاری سامان، وقت کی پابندی، مناسب نرخ اور گاہک کی ضرورت کے مطابق مکمل پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے ثناء ٹینٹ ہاؤس اینڈ منڈپ ڈیکوریشن کی دوسری برانچ کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ برانچ ناندیڑ شہر اور اطراف کے عوام کو معیاری اور بہترین خدمات فراہم کرتا رہے گا۔مزید تفصیلات کے لیے پروپرائٹر شیخ کیف سے 8999954716 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے