कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ثناءوقار یوتھ رائٹر ، کاؤنسلنگ سائیکالوجسٹ کو آل انڈیا سطح سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریری مقابلے میں انعام اول

اورنگ آباد:6؍دسمبر(راست)جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر منعقد نیشنل سطح آن لائن تقریری ونعت خوانی مقابلہ 2025 میں ثناء وقار ساکن نواب پورہ اورنگ آباد’ مہاراشٹر نے اپنی معیاری کارکردگی کے ذریعے سے اس مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی اس کامیابی پر انہیں انعام اول کی نقد رقم 10 ہزار روپے, ٹرافی , کتاب حیات طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم مع سرٹیفکیٹ سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی اس مقابلے میں مہاراشٹر ‘ آندھرا پردیش’ کیرالہ ‘ اتر پردیش ‘ کرناٹک جملہ 19 ریاستوں سے 1500 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی اس مقابلے کے منتظمین نور جہاں و عبدالحفیظ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ حیدر آباد بھارت ‘ سرپرست اعلی ڈاکٹر محمد قطب الدین ابوشجاع صاحب [ ممتاز امریکی ماہر نفسیات] ‘ کنوینر احمد ارشد حسین صاحب [ سی .ای .او نوبل انفوٹیک U.S.A] ‘ جوائنٹ کنوینر حافظ محمد تقی صاحب [جرنلسٹ ] , مولانا مرزا عبدالقیوم ندوی صاحب[ ارکان کمیٹی ]و دیگر منتظمین کی بے لوث جدوجہد ‘ کاوش سے یہ مقابلہ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوا اس طرح کے مسابقات بچوں نوجوانوں میں قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پڑھنے, سمجھنے اور عمل پیرا ہونے کے لیے کافی مفید اور بہترین ذریعہ ہے واضح رہے ثناء وقار احمد صاحب کیروسن ڈیلر کی دختر اور مرحوم ہیڈ ماسٹر عبدالحمید عبدالمجید صاحب ‘ کی پوتی ہے ثناء وقار نے ابتدائی تعلیم علامہ شبلی اردو ہائی سکول نواب پورہ سے حاصل کی ‘ ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس مولانا آزاد کالج اورنگ آباد سے اعلی تعلیم حاصل کی ‘ ایم جی ایم یونیورسٹی اورنگ آباد کے شعبہ نفسیات میں زیر تعلیم ہے اس شاندار کامیابی پر والدہ محترمہ بھائی’ بہن رشتہ دار ‘ اساتذہ خیرخواہ ‘ اور تمام عزیز و اقارب نے مبارکباد دے کر قیمتی دعاؤں سے نوازے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے