कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تیسرا سالانہ سات روزہ مدینہ منورہ کتاب میلہ30 جولائی سے شروع

مدینہ منورہ:23؍جولائی:سعودی عرب میں لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کے زیراہتمام تیسرا سالانہ سات روزہ کتاب میلہ 30 جولائی سے پانچ اگست کے دوران منعقد ہو رہا ہے جس میں 300 سے زائد عرب اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں اور پبلشنگ ایجنسیوں کی نمائندگی ہوگی۔”مدینہ منورہ کتاب میلے” کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 200 سے زیادہ پویلین اور بک اسٹال لگائے جائیں گے۔یہ بک فیئر اینڈ ایگزیبیشن نئے وژن اور ایک مخصوص شناخت کے ساتھ شروع ہو رہا ہیجو پبلشنگ انڈسٹری میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے ہم آہنگ ہے، تاکہ پچھلے دو سالانہ کتاب میلوں کی کامیابی میں توسیع کی جا سکے۔ یہ میلہ مدینہ منورہ کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مملکت میں کتاب دوستی کی اہمیت اور مطالعے کے ذوق کو فروغ دینے کی منفرد کاوش ہے۔ یہ کتاب میلہ سعودی ثقافتی منظر نامے میں منفرد مقام رکھنے کے ساتھ اسٹریٹجک "کتاب میلوں” کے اقدام کے اندر رہتے ہوئے اشاعتی صنعت کو بااختیار بنانے، معاشرے کے بارے میں علم ،ثقافتی بیداری پیدا کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ثقافت کی اہمیت
لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد علوان نے زور دے کر کہا کہ مدینہ منورہ کتاب میلے کا تیسرا ایڈیشن اس مسلسل اور لامحدود حمایت کی عکاسی کرتا ہے جو ثقافتی شعبے کومملکت کی دانشمندانہ قیادت سے حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ کتاب میلے کی عظیم اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ مدینہ کی ثقافت اور ثقافتی تحریک اور اشاعتی صنعت میں مملکت کی بڑھتی ہوئی حیثیت کو فروغ دینے معاون ثابت ہوگا۔علوان نے وضاحت کی کہ یہ نمائش آج ایک متوقع سالانہ تقریب اور علمی فورم بن گئی ہے جو ہزاروں زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اتھارٹی اپنے نئے ایڈیشن میں نمائش کے لیے ہر عمر کے زائرین کے لیے ایک مربوط اور بھرپور علمی تجربہ فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ پچھلے دو ایڈیشنوں میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ میلہ ایک ثقافتی پلیٹ فارم تشکیل دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ثقافتی سرگرمیاں اور تقریبات
نمائش میں بہت سی ثقافتی اور فکری سرگرمیاں اور تقریبات شامل ہیں جن کا مقصد ثقافت اور علم کا فروغ، علوم اور مطالعے کے شعبے کو تقویت دینا، مطالعے کے کلچر کو مستحکم کرنا ہے شامل ہے۔ نمائش کے واقعات اور سرگرمیاں علوم کے مختلف شعبوں میں بھرپور اور متنوع ثقافتی پروگرام میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ میلے کے دوران مصنفین اور ماہرین کے لیے مکالمے کے سیشنز، ورکشاپس اور شاعری کی شاموں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سال کا کتاب میلہ ایک مربوط ثقافتی سفر پیش کرتا ہے، کیونکہ اس میں ادبی، علمی اور سائنسی شعبوں میں تازہ ترین کتابوں کے عنوانات اور اشاعتیں شامل ہیں، جو سینکڑوں مقامی، عرب اور بین الاقوامی پبلشنگ ہاسز کی جانب سے پیش کیے گئے ہیں۔مدینہ منورہ کتاب میلہ اسکول کی موسم گرما کی تعطیلات سے ہم آہنگ ہے، کیونکہ یہ طلبا اور طالبات کو کتابوں کے عنوانات اور ان کی دلچسپی کی نئی غیر نصابی کتب کے مطالعے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے