कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تیر کے پی ایم شری اردو اسکول میں فوڈ فیسٹول(پکوانوں کا میلہ) جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا

تیر :15؍فروری (راست)14 فروری کو ضلع عثمان آباد کے شہر تیر میں واقع پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول میں "بال آنند میلہ”فوڈ فیسٹیول نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اسکول میں سال بھر مختلف تعلیمی سرگرمیاں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت انجام دی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر طلبہ کو "حقیقی کمائی” کا عملی تجربہ فراہم کرنے کے مقصد سے اس میلے کا شاندار اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا افتتاح تیر مرکز کے مرکز نگراں اور صدر مدرس محترم انیل بھاؤ پڈول صاحب کے ہاتھوں انجام پایا۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر کنیا پرائمری اسکول کے صدر مدرس محترم پاڈولے سر شریکِ محفل رہے۔ اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے نمائندہ صدر شیخ صمد، نائب صدر قاضی مختار احمد، ماہرِ تعلیم رکن مومن جنید (ببلو بھائی)، گرام پنچایت کے رکن نائیکواڑی باپو لکشمن اور دیگر معزز اراکین شیخ محی الدین، ملانی وصی الدین، شیخ مجیب، ملانی شاکر علی اور قاضی یوسف بھی موجود تھے۔
اس میلے میں ویجیٹیرین نان ویج اور مٹھائیوں کے مجموعی طور پر 50 اسٹال لگائے گئے تھے۔ طلبہ کی پکوان سازی کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے حسبِ معمول پکوان مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے کے لیے جج کی حیثیت سے پرائمری ٹیچرس یونین کے ضلعی صدر اور ضلع پریشد پرائمری اسکول پیٹھ تیر کے مثالی استاد سنتوش دیشپانڈے سر، اسی اسکول کی مثالی صدر معلمہ محترمہ پوار میڈم، اور گلشنِ اطفال اردو پرائمری اسکول عثمان آباد کے موظف مثالی معلم شیخ شاگرد احمد سر موجود تھے۔
تقریب کے آغاز میں تمام معزز مہمانوں کا استقبال اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے عہدیداران کے ہاتھوں کیا گیا۔ بعد ازاں طلبہ کی جانب سے سجائے گئے بازار کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیا اور والدین و عوام کے لیے خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ مہمانانِ گرامی نے مختلف پکوانوں کا ذائقہ چکھا، طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ و صدر مدرس کو پی ایم شری اسکیم کے تحت تعلیمی سرگرمیوں کے مؤثر انعقاد پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گاؤں کے صحافی ملانی ارشاد لیاقت، ملانی شہباز اور نائیکواڑی باپو لکشمن کا بھی اعزاز و اکرام کیا گیا۔ خصوصاً اسکول کے روح رواں صدر مدرس شاہ طیب علی سر کو سہارا ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے ریاستی سطح کے "مہاراشٹر شکشک رتن” ایوارڈ کے حصول پر قاضی مختار احمد صاحب کی طرف سے خصوصی طور پر تہنیت پیش کی گئی۔ اسی طرح ڈاکٹر شیخ مولا سر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی اور ان کا بھی اعزاز کیا گیا۔
تقریب کی کامیابی کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ نے خصوصی محنت کی، جن میں خطیب ممتاز میڈم، پھلمامڈی توفیق العالم سر، محمد اقبال علی سر، مومن کلیم سر، شیخ شبانہ میڈم، ڈونگرے ذاکر سر، مومن نصرت میڈم، شاہ ریشمہ میڈم اور شیخ شمیم میڈم شامل ہیں۔
اس میلے میں تقریباً پچاس ہزار روپے کی خرید و فروخت ہوئی، جو اس پروگرام کی ایک نمایاں خصوصیت رہی۔ یہ سرگرمی طلبہ کے لیے کاروباری شعور، منصوبہ بندی اور باہمی تعاون کا ایک عملی نمونہ ثابت ہوئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے