किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تھانہ ضلع سطحی باکسنگ مقابلہ میں نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کی تاریخ ساز کامیابی ، پانچ گولڈ ،چار سلور میڈل

کلیان :23؍ستمبر ( سید شوکت علی)بتاریخ 22 ستمبر 2024 کلیان ڈومبولی میونسپل کارپوریشن اور ضلع اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ باکسنگ مقابلے میں نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کے طلباء نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5 گولڈ اور 4 سلور میڈل اپنے نام کیے ۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباء (۱)ارحان رشید خان جماعت ششم(D) (۲) سفیان شیخ جماعت ہشتم(C) ( ۳) ابوبکر مولوی جماعت ہشتم( D)( ۴) سمیر خان جماعت نہم( A ) (۵) مجسم خان ہشتم( D)۔
سلور میڈل حاصل کرنے والے طلباء:
( ۱) دیشان شیخ جماعت ہفتم (C) ( ۲) ازحان منصوری جماعت ہشتم( D) (۳) رشید شیخ جماعت نہم ( C) (۴) سرفراز پاولے جماعت نہم (C) ہیں ۔ انعام حاصل کرنے والے طلباء کو اسپورٹ ٹیچر جناب خالد بلال شیخ سر کی رہنمائی حاصل رہی ۔ اس تاریخ ساز کامیابی پر ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب ، نائب صدر شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکریٹری محترم جناب فرقان مرمکر صاحب ، خازن محترم شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سیکرٹری محترم سعادت تانکی صاحب و محترم جناب سیف جونے صاحب ، پرنسپل عبداللہ خان صاحب اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس نزہت رضوی صاحبہ، جونیئر کالج کی سپروائزر محترمہ نیلوفر رضوی صاحبہ ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلز سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ ، محترم جناب عابد تانکی صاحب ( ہیڈ کلرک) و جمیع ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے تمام انعام یافتگان طلباء و اولیاء طلباء اور خصوصی طور پر خالد بلال شیخ سر ( پی۔ٹی) کو مبارک باد پیش کی اور مسرت کا اظہار کیا ۔ قابل غور بات یہ ہے کہ مقابلہ میں 9 طلباء نے شرکت کی تھی اور تمام طلباء نے انعام حاصل کیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے